مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو+عبداللہ شاہ بغدادی سے )دی رئیلٹرز ایسوسی ایشن مردان کے چیئر مین عمیر خان اتوزئی نے کہاہے کہ عوامی منتخب نمائندے حکومت کی جانب سے لگائے گئے پراپرٹی ٹیکس کے خلاف صوبائی اور قومی اسمبلی کے فلور پرآواز اٹھائیں،
حکومت کی جانب سے ناجائز ٹیکس لگانیسے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے خیبر پختونخواحکومت عوام کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں منتخب نمائندے اسمبلی میں پراپرٹی ٹیکس کے خلاف قراداد لائیں ہم کسی قسم کا ٹیکس قبول نہیں کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک بیان میں کیا،انہوں نے خیبرپختونخوا میں جائیدادوں پر ناجائز ٹیکس لگانے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں انتقال پر 21/22 فیصد ہے۔جبکہ ملک کے دیگر صوبوں میں چار سے پانچ فیصدہے۔اس سے نہ صرف فروخت کنندہ،خریدار پریشان کے علاؤہ حکومتی خزانے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔
جسکی وجہ جائیداد کے مالکان اور کاروباری طبقے میں شدید پریشانی پائی جاتی ہے۔ناجائز پراپرٹی ٹیکس کی وجہ سے سالوں سے انتقالات روکے ہوئے ہیں۔جس سے منسلک کاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہوکر کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں۔بلکہ قومی خزانے کو نقصان ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی یکساں طور انتقال فیس مقرر کی جائے۔تاکہ ترقی کا پہیہ چل سکیں۔حکومت کے غیر ضروری ٹیکس کی بدولت غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو اہے۔حکومت ہمارے مطالبات پر نظر ثانی کرے،حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سیرئیل سٹیٹ کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے
ایک تبصرہ شائع کریں