آئین و قانون کا علم حاصل کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے،علی رضا


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)آئین و قانون کا علم حاصل کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے،آئین ایک ایسی بنیادی دستاویز ہے کہ جو کسی ادارے یا فرد کی ملکیت نہیں بلکہ یہ اک ایسی دستاویز ہے جسکو کہا جا سکتا ہے۔ یعنی اس دستاویز تک رسائی کے لیے کسی ادارے کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ کسی بھی جمہوری ملک میں عوام کے بنیادی حقوق کا عوام الناس کو جاننا بے حد ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک کے سی ای او رضا علی نے مردان میں غیر سرکاری تنظیم سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن  کے تعاون سے ڈیلور جسٹس پراجکیٹ کے زیر اہتمام ضلع مردان کے سول سائٹی  اور وکلا کے پینل  تعارفی سیشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،

سیشن سے سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف اور ڈسٹرکٹ پروگرام کوارڈنیٹر نگہت سیما نے بھی خطاب کی،رضا علی نے کہا کہ پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک پروگرام خیبر پختو نخوا کے سات اضلاع میں یورپی یونین اور یو این ڈی پی کے تعاون سے شہریوں اور مقامی آبادیوں کو ان کے قانونی حقوق کے بارے میں بااختیار بنانے کیلئے کام کررہا ہے تاکہ وہ ایک موثر شہری کے طور پر زندگی گزار سکیں، پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک پروگرام کا مقصد انصاف تک رسائی کو بڑھانا،سماجی انصاف کو فروغ دینا اور کمیونٹیز کو درپیش مختلف قانونی مسائل کو حل کرنا ہے

مقررین نے کہا کہ پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک (پی جے این) کا مقصد قانونی طور پر باشعور اور بااختیار معاشرے کی تکمیل ہے،انہوں نے کہا کہ  قانون کی حکمرانی صرف حکومت کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ اس میں معاشرے کے ہر فرد کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ہم دوسروں کو باتیں کرتے نظر آتے ہیں مگر اپنی ذات پر اُسے لاگو نہیں کرتے۔ 

0/Post a Comment/Comments