بہترین طرز حکمرانی کیلئے عوام اور حکومت کو مل کر کام کرنا ہوگا،نور عالم،محمد عارف

 


بہترین طرز حکمرانی کیلئے عوام اور حکومت کو مل کر کام کرنا ہوگا،نور عالم

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)بہترین طرز حکمرانی کے لئے عوام اور حکومت کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ تب ہی دور حاضر کے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکے گا۔ 

ان خیالات کا اظہار غیر سرکاری تنظیم سی پی ڈی آئی کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر نور عالم، صوبائی کوآرڈینیٹر عزیز احمد اور سائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن  کے محمد عارف اور رابعہ نے  غیر سرکاری تنظیم سی پی ڈی آئی اور آئی ایل کے تعاون سے سائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے زیر اہتمام  الاصلاح سنٹر مردان  میں ”اعلانیہ مقابلہ“ کے عنوان منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

بہترین طرز حکمرانی کے موزوں پر  طلبا و طالبات وسیم خان، شاہ سوار خان، اعزاز احمد، سلمان، نعمان، حمزہ، سویراء، فائزہ، رخشندہ، رقیہ نے اپنے تقاریر پیش کئے۔ جبکہ بعد میں پراجیکٹ کوآرڈینیٹر نور عالم نے تعارفی سیشن کا آغاز کیا۔

 تقریب میں عوامی سماجی حلقوں کے نمائندوں کے علاوہ طلبہ و طالبات نے کثیر تعدد میں شرکت کی۔تقریب کے آخر میں  نور عالم، عزیز احمد، محمد عارف،آئی ایل کے ایڈمن آفیسر عدنان بابر،زمونگ  جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد پرویز اور خاتون سوشل ورکر رفاقت بیگم نے تقاریر میں حصہ لینے والے طلبہ میں تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے۔

0/Post a Comment/Comments