ضلعی سطح پر تیار ہونے والے بجٹ میں عوامی مسائل کو ترجیح دی جائے،شبلی خان

 



مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)بجٹ سازی کے عمل میں شہریوں کی شرکت کو قانونی تحفظ دیا جائے اور حکومتی اداروں کو بجٹ سازی کے عمل کے مختلف مراحل کے دوران شہریوں سے مشاورت کا پابند بنایا جائے، 

ان خیالات کا اظہار ریسورس پرسن شبلی خان، سی پی ڈی آئی کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر نور عالم، صوبائی کوآرڈینیٹر عزیز احمد اور سائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف نے  غیر سرکاری تنظیم سی پی ڈی آئی کی جانب سے انڈویجول لینڈ اورسائبان ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے مردان  میں  فری بجٹ کنسلٹیشن  سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

سیشن میں  منتحب بلدیاتی نمائندوں،سرکاری حکام،ٹریڈ یونین غیر سرکاری تنظیموں، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں  خصوصی افراد،اقلیت اور خواتین نے شرکت کی،مقررین نے کہا کہ فری بجٹ کنسلٹیشن کا مقصد عوامی مسائل کو ضلع کے اعلی حکام اور عوامی نمائندوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ 

عوامی مسائل منتحب نمائندوں اور سرکاری حکام تک پہنچانے میں ہم بھر پور کردار اداکریں گے۔ضلعی سطح پر تیار ہونے والے بجٹ میں عوامی مسائل کو ترجیح دی جائے۔مقررین نے کہا کہ جب تک عوام سرکاری املاک کو اپنا تسلیم نہ کرے ہم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے ہے۔ہم سب کو چاہئے کہ ہمارے ارد گرد واقع سرکاری اداروں کو اپنا تصور کرے اور ان پر نظر رکھے۔

آجلاس میں شرکاء نے بجٹ کے  حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کئے۔انہوں نے کہا کہ سی پی ڈی آئی پاکستان میں بجٹ سازی کے عمل کو ضلع سے وفاقی سطح تک بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ اس میں شفافیت کو فروغ دیا جا سکے۔



0/Post a Comment/Comments