مردان کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا،شاہ ناصر

 



مردان کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا،شاہ ناصر

مردان( دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی )مردان کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا، شہرمیں واش رومز کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کیلئے منصوبہ بندی کا فقدان ہے یہ فضلہ سیوریج کے پانی میں شامل ہوکر ہماری صحت کو متاثر کررہا ہے، ہر گھر میں واش روم کیلئے الگ سیپٹک ٹینک بنائے جائیں،اگر یہی فضلہ کھلا رہے تو جہاں گندگی اور تعفن پیدا ہوتا ہے وہیں یہ پانی میں جا کر ہیپٹائٹس سی اور بی جیسی مہلک بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ریسورس پرسن ڈاکٹر اسرار احمد،آئی آر ایس پی کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر شاہ ناصرنے غیر سرکاری تنظیم آئی آر ایس پی کے زیراہتمام فریش واٹر ایکشن نیٹ ورک ساوتھ ایشیاء پاکستان کے تعاون سے مردان میں سی ایس اوز، واش نیٹ ورک اور سما جی تنطیموں کے ممبران کیلئے شراکتی مانیٹرنگ کے موضوع پر تر بیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا،

ورکشاپ میں سماجی کارکنوں،خواتین،بلدیاتی نمائندگان،اقلیتوں اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔مقررین نے کہا کہ مردان  میں واش سیکٹر کی شراکتی مانیٹرنگ کیلئے حکومت، بین الاقوامی ڈونرز اور مقامی این جی اور کے درمیان بہتر تعلقات اور بہتر رابطہ کاری کی ضرورت ہے، 

جہاں پر حکومت نے  بنیادی سہولیات فراہم کی ہو وہاں پرشراکتی مانیٹرنگ کی  ضرورت ذیادہ ہے، سماجی کارکنوں،خواتین،بلدیاتی نمائندگان،اقلیتوں  اور طلباء و طالبات کو اس میں  ضرورحصہ لینا چاہے، واش سہولیات کی فراہمی اور شہری سطح پر سینی ٹیشن کا موثر نظام مرتب کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جائیاور سا تھ ساتھ منصوبوں کی مشترکہ مانٹیرنگ بھی کی جائے۔

مقررین نے پینے کے صاف پانی کا ضیاع روکنے اور سینی ٹیشن کے نظام کی بحالی کیلئے واش سیکٹر پلاننگ مشترکہ طور کی جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مردان کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا آخرمیں شراکتی  مانیٹرنگ کمیٹی بنائی گئی اور شرکا میں اسناد تقسیم کئے گئے

0/Post a Comment/Comments