تھیلیسمیا کا ہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے،۔اس دن منانے کا مقصد عوام میں تھیلیسیما متعلق شعور اجاگر کرنا ہے،امید کی کرن فاؤنڈیشن چئیرمین عمران خان
واک کی قیادت امید کی کرن فاؤنڈیشن مردان کے چیئرمین عمران خان نے کی۔شرکاء نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر تھیلیسیما کا ٹسٹ نکاح میں لازمی قرار دیا جائے، تھیلیسیما سے بچاؤ آگاہی سے ممکن ہے،تھیلیسمیا ایک موروثی مرض ہے،صوبے میں بڑے ہسپتالوں میں(سی وی ایس) ٹسٹ کا انتظام کیا جائے اور حکومت تھیلیسمیا کی سرپرستی قبول کریں کے نعرے درج تھے۔واک میں طلباء اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد شرکت کی۔
امید کی کرن فاؤنڈیشن کے چئیرمین عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ادارے نے اپنی مدد آپ کے تحت غریب مریضوں کے علاج کےلئے اپنی پوری کوششیں بروئے کار لانے کی پوری کوشش کی ہے اور آگے بھی کرتے رہے گے۔
انہوں نے کہا تھیلیسیما سے بچاؤ کےلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے۔اس دن منانے کا مقصد عوام میں تھیلیسیما متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔
چئیرمین عمران خان نے کہا تھیلیسمیا کا ہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔اس مرض سے بچنے کےلئے شادی سے پہلے تھیلیسمیا کے ٹسٹ لازمی کروائے جائیں تاکہ اس دنیا میں آنے والا بچہ اس مرض سے محفوظ ہو سکے۔
ہر سال8 مئی تھیلیسمیا سے آگاہی کا دن منایا جاتا ہے لہذا ہم سب پر فرض عائد ہوتا ہے کہ لوگوں میں اس بیماری سے متعلق شعور اجاگر کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں