ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور ریسکیو 1122 مردان کے ضلعی سربراہ مقرر

 





ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید شعیب منصور ریسکیو 1122 مردان کے ضلعی سربراہ مقرر

بہترین خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے سید شعیب منصور کا تبادلہ ضلع خیبر سے مردان کر دیا گیا.

مردان (دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان) نوتعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر (ڈی ای او ) سید شعیب منصور نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ریسکیو1122 کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
 بہترین خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا تبادلہ مردان کر دیا گیا. ڈی ای او سید شعیب منصور کا شمار صوبے کے فرض شناس اور محنتی افسران میں ہوتا ہے۔
سید شعیب منصور نے مردان کے ضلعی دفتر میں تمام سیکشنز کا دورہ کیا 
ریسکیو1122 مردان کے تمام سٹیشن ہاؤس انچارج اور کنٹرول سٹاف کے ساتھ ملاقات کی اور تمام آپریشنل سرگرمیوں، گاڑیوں اور مشینری کا جائزہ لیا جبکہ ریسکیو1122 سروس کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام اہلکاروں کو وقت کی پابندی اور ڈسپلن کے حوالے سے ہدایات جاری کئے.

 انہوں نے ریسکیو1122 جوانوں کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے اور ناگہانی صورتحال میں عوام کو ان کے دہلیزپر مدد فراہم کرنے  کیلئے بہترین حکمت عملی اپنانے اور اپنے فرائض کی انجام دہی ایمانداری، تندہی اور محنت سے ادا کرنے کی تلقین کی.

0/Post a Comment/Comments