9 مئی کے واقعات افسوسناک تھے شہیدوں کی توہین کی گئی اور قومی املاک کو تقصان پہنچایا گیا۔انجینئر امیر مقام


 


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مردان کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب الحمراشادی ہال میں منعقدہوئی اس موقع پر امور کشمیر کے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام مہمان خصوصی تھے وفاقی وزیر نے ڈسٹرکٹ بار کے صدر نوربادشاہ طورو ایڈووکیٹ نائب صدر سجاداحمد،جنرل سیکرٹری ظاہرمحمد،جائنٹ سیکرٹری حضرت ابراہیم طورو اورفناس سیکرٹری جاوید اقبال سے ا ن کے عہدوں کا حلف لیا۔

اس موقع پر صدر مسلم لیگ( ن) مردان عنایت شاہ باچا، سابق ایم پی اے و جنرل سیکرٹری مردان جمشید خان مہمند، مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے اقلیتی ونگ کے صدر سریش کمار و دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب نے سپاسنامہ پیش کیا اور وکلاء برادری کے مسائل سے مہمان خصوصی کو آگاہ کیا

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کالے کوٹ نے پاکستان بنایا بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح وکیل تھے بدقسمتی سے کالے کوٹ کی آڑ میں کچھ لوگ ذاتی مفادات کیلئے کام کررہے ہیں 

انہوں نے کہاکہ کالے کوٹ کو فرد واحد کے مقاصد کیلئے استعمال نہ کریں وکلاء آئین اور جمہیورت کی بالادستی کی تحریکوں کا ساتھ دیں ہم سب کی نظریں عدلیہ پر ہوتی ہے وہ پسند ناپسند سے بالاتر ہوکر کام کریں عدلیہ سے توقع ہے کہ وہ غصے سے ہٹ کر کام کریگی پسند ناپسند کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہونے چاہئیے ملک سب کا ہے یہ رہیگا تو ہر جماعت رہی گی 9 مئی کے واقعات افسوسناک تھے شہیدوں کی توہین کی گئی اور قومی املاک کو تقصان پہنچایا گیا ادارہ کسی فرد واحد کا نہیں اسے کمزور نہ کیا جائے خاکی وردی کو کمزور کرنا پاکستان کی نہیں انڈیا کی خدمت ہے زلزلوں سیلابوں اور ہر مشکل میں وردی قوم کیساتھ کھڑی ہوتی ہے 

خاکی وردی نے دہشتگردی کی عفریت کو ختم کیا دہشت گردی کے دوران سوات کے شہری متاثرین بنیں انہیں یقین نہیں تھاکہ وہ گھروں کو واپس لوٹ جائیں گے لیکن خاکی وردی نے سوات نے دوبارہ پاکستانی جھنڈا لہرایا سوشل میڈیا پر ادراوں کے خلاف مہم چلانا ملک دشمنی ہے ائین اور قانون کی باتین زبان سے نہیں دل سے ہونی چاہیئے

 انجینئر امیر مقام نے سوال اٹھایاکہ صوبے میں عوام نے جا کو مینڈیٹ دیا ہے اسے کس نے عوامی خدمت روک رکھاہے وفاقی وزیر نے کہاکہ سابق دور میں میرے خلاف 23مقدمات بنے  بیوی اور بیٹے کو بھی انتقام کا نشانہ بنایاگیا لیکن ہم نے عدالتوں پر اعتماد کیااوراللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرور کیا۔

0/Post a Comment/Comments