امن مخہ (تیر اندازی) ٹورنامنٹ اختتام پزیر،پشتون کی روایتی اور تاریخی کھیل مخہ (تیر اندازی) کو زندہ رکھنے کے لئے ہم سب کو مل کر اقدامات کرنے ہوں گے،مئیر مردان حمایت اللہ مایار،ڈی ایس او مردان،ریاض خان  


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم ایوب ایوب کاٹلنگ)پشتون قوم کی روایتی اور قدیمی کھیل مخہ (تیراندازی) کے لئے سٹی گورنمنٹ مردان اور تحصیل کونسل کاٹلنگ کی مشترکہ طور پر عملی اور ٹھوس اقدامات کررہی ہے تاکہ یہ تاریخی اور اہم کھیل مخہ (تیر اندازی) زندہ رہ سکیں۔ اور یہ صدیوں تاریخی کھیل نئے نوجوان نسل تک بڑ سکیں ۔

 ان خیالات کا اظہار میئر مردان حمایت اللہ مایار اور چیئرمین تحصیل کونسل کاٹلنگ ریاض خان نے ممتاز صحافی رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم صوبائی امن مخہ (تیر اندازی) ٹورنامنٹ 2024 کی تقریب تقسیم انعامات سے غونڈو شموزئی چپل آباد میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 
تقریب کی صدارت حاجی نواب شاہ نے کی۔ تقریب سے وائس چیئرمین فرمان شاہ، غزالی سکول کاٹلنگ کے پرنسپل تاج ملوک ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر(ڈی ایس او) مردان سعید اختر ، اجمل خان، گوہر اُستاد اور دیگر نے خطاب کیا۔ 

اس موقع پر صوبائی صدر مخہ (تیر اندازی ) خیبر پختونخواہ امجد یوسفزئی نے شرکاء کو ٹورنامنٹ کے انعقاد اور مخہ (تیر اندازی ) کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس کی تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
ٹورنامنٹ میں کل 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس میں ضلع مردان ، صوابی، بونیر ، ہری پور اور پنجاب ، اٹک ، اور راولپنڈی کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ ایس آر ایس پی کے تعاون سے انعقاد کیا گیا تھا جو کہ 26 دن جاری تھا۔ 
مئیر مردان حمایت اللہ مایار اور ریاض خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پشتون کی روایتی اور تاریخی کھیل مخہ (تیر اندازی) کو زندہ رکھنے کے لئے ہم سب کو مل کر اقدامات کرنے ہوں گے ۔ تاکہ اس کھیل کو آئندہ نئے نسلوں کو منتقل ہوسکیں۔

 آخر میں مہمان خصوصی مئیر مردان حمایت اللہ مایار نے آرگنائز کمیٹی کے لئے دو لاکھ روپے کا اعلان کیا جبکہ چیئرمین ریاض خان نے بھی مالی تعاون کا اعلان کیا ۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ ضلع مردان شموزئی ٹیم اور ضلع بونیر بام پوخہ ٹیم کے درمیان کھیلا گیا ۔ ضلع بونیر کی ٹیم نے دو پوائنٹ سے ٹورنامنٹ اپنے نام کردی۔ آخر میں صوبائی صدر فرسٹ ٹیم بونیر کے لئے 12000 روپے ، سیکنڈ ٹیم شموزئی مردان کے لئے 12000 روپے،  تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ٹیم بازارگے بونی کو 10000 روپے ، جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ اور مین آف دی میچ کے لئے پانچ پانچ ہزار روپے نقد کا اعلان کیا۔ 


 

0/Post a Comment/Comments