مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان نے عید ان کی الاضحی کے موقع پر صفائی کا جائزہ لینے کے لئے مردان شہر کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے عید قربان کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے پر ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے تمام ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔کمشنر مردان ڈویژن محمد آیاز خان اورڈپٹی کمشنر مردان محمد فیاض خان شیر پاؤ بھی انکے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر بلدیات نے ڈبلیو ایس ایس یس ایم کی جانب سے عید کے موقع پر قائم کئے گئے ٹرانسفر سٹیشن، ڈمپنگ سائٹ اور مردان شہر کے مختلف مقامات پر صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان اور ڈبلیو ایس ایس یس ایم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد فیاض خان شیر پاؤ نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عید کے دو دنوں میں مردان شہر کے38نائبر ہوڈ کونسلوں سے مجموعی طور پر2065ٹن جانوروں کی آلائشوں کو اٹھا کر اسے محفوظ طریقے سے تلف کر دیا گیاہے۔عید الاضحی کے صفائی آپریشن میں ڈبلیو ایس ایس یس ایم کے چھ سو ورکرز نے حصہ لیا جبکہ 70 چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے جانوروں کے باقیات کو اٹھا کر اسے ڈمپنگ سائٹ لے جایا گیا۔
ڈمپنگ سائٹ پر مٹی اور چونے کی تہہ چڑھائی گئی اور سپرے بھی کیا گیا۔انہیں بتایا گیا کہ عید کے دو دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں سے کمپنی کو41شکایات موصول ہوئیں جسے حل کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ نماز عید سے قبل بلدیاتی نمائندوں اور شہریوں میں 4500 قابل تحلیل بیگز تقسیم کئے گئے تاکہ جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھا کر اسے تلف کیا جائے۔صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے ورکرز کو شاباش دی اور کہاکہ صوبائی حکومت شہریوں کو پاک صاف ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں عید قربان کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے اور شہریوں کی جانب سے بھی اسے سراہا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سینیٹیشن ورکرز نے شہریوں کو پاک صاف ماحول کی فراہمی کی خاطراپنی عید کی خوشیاں قربان کر دیں۔انہوں نے سینٹیشن سٹاف کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی کے باوجودشہریوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے پر تمام اداروں کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی جنید خالد، ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے جنرل منیجر عمران زمان،منیجر میونسپل سروسز محمد خلیل اکبر،منیجر ایچ آر اینڈ ایڈمن راحت اللہ،ڈپٹی منیجر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ محمد اسحاق بھی موجود تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں