مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی مردان کا عید الاضحی کے موقع پر صفائی آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔
عید الاضحی کے تین دنوں میں 2405 ٹن جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے تلف کر دیا گیا ہے۔ صفائی آپریشن میں 600ورکرز نے حصہ لیا جبکہ شہرکے200کلیکشن پوائنٹس سے70چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے آلائشوں کو اکٹھا کیا گیا۔کمپنی نے تین دنوں میں شہریو ں کی جانب سے کئے گئے 48شکایات کو بھی حل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی مردان نے عید الاضحی کے پہلے روز صفائی آپریشن کاآغاز کالج چوک سے کیا۔صفائی آپریشن کا افتتاح ڈپٹی کمشنر مردان اور ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد فیاض خان شیرپاٶ نے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد فیاض خان شیرپاٶ کا کہنا تھا کہ عید کے پہلے روز مردان شہر سے 1485 ٹن آلاٸشوں کو اکٹھا کر کے اسے تلف کر دیا گیا جبکہ عید کے دوسرے روز 580 ٹن اور تیسرے روز 340 ٹن آلاٸشوں کو جمع کر کے اسے محفوظ طریقے سے تلف کر دیا گیا۔
شہر کے 38نائبرہوڈ کونسلوں کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا تھا اور شہر کے مختلف مقامات پر 200 کلیکشن پواٸنٹس قاٸم کٸے گٸے تھے جہاں سے بڑی گاڑیوں کے ذریعے آلاٸشوں کو ڈمپنگ ساٸٹ پہنچا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نماز عید سے قبل شہریوں کی آگاہی کے لئے گھر گھر بروشرز تقسیم کئے گئے جبکہ جانوروں کے آلائشوں کو اکٹھا کرنے کے لئے شہریوں میں بائیو ڈگریڈئیبل بیگز بھی تقسیم کئے گئے۔عید کے پہلے روز صفائی آپریشن رات ایک بجے تک جاری رہا۔اسی طرح کمپنی کی جانب سے آلائشیں اٹھانے کے بعد ٹرانسفر اسٹیشن اور کلیکشن پوائنٹس کو روڈ واشر کے ذریعے صاف کیا گیا اور چونا بھی ڈالا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عید قربان ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ہم اپنی نفرتوں کو بھی بھلا کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں۔
انہوں نے عید الاضحی کے دوران مردان کے شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی پر ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے تمام سٹاف کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ عید کے آیام میں جب سب لوگوں اپنے بچوں کے ساتھ عید منارہے تھے لیکن مردان کی ضلعی انتظامیہ اور ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے مینجمنٹ اور سینیٹشن سٹاف نے اپنی خوشیوں کی قربانی دیتے ہوئے شہریوں کو پاک صاف ماحول فراہم کردیا ہے جس پر تمام ورکرز داد کے مستحق ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں