ڈسٹرکٹ ٹی بی ہسپتال بغدادہ مردان جین ایکسپرٹ لیبارٹری مشین، ڈیجیٹل ایکسرے اور الیکٹرک جنریٹر کا افتتاح کیاگیا،رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی اور ڈی ایچ او جاوید اقبال مہمان خصوصی تھے۔

 




مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)ڈسٹرکٹ ٹی بی ہسپتال بغدادہ مردان کروڑوں روپے مالیت کی جدید جین ایکسپرٹ لیبارٹری مشین، ڈیجیٹل ایکسرے اور الیکٹرک جنریٹر کا افتتاح کیاگیا 
رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید اقبال سے مل کر تمام تینوں منصوبوں کے فیتے کاٹ کر افتتاح کیا اس موقع پر خیبرپختون خوا کے سینئر صحافی مسرت عاصی، مردان پریس کلب کے صدر ایم  بشیر عادل،جنرل سیکرٹری اخونزادہ فضل حق کے علاوہ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اکرام خان،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر حمزہ عباس خان ڈاکٹر صادق اور ڈاکٹر نگارسمیت پیر امیڈیکل سٹاف اور شہریوں کی کثیرتعداد موجود تھی 

ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید اقبال نے سلائیڈ کی مدد سے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اورکہاکہ ہسپتال میں ٹی بی کی تشخیص اورعلاج کی تمام تر سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہے جدید مشینری کی فراہمی سے مریضوں کو مزید سہولیات مسیر آگئی ہیں رکن اسمبلی عبد السلام آفریدی نے ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید اقبال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ علاج ومعالجے کی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں 

انہوں نے ڈی ایچ او کی طرف سے ٹی بی ہسپتال کو بعض سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بتایاکہ وہ بہت جلد صوبائی وزیر صحت کے ساتھ میٹنگ کرکے الٹراساؤنڈ مشین سمیت دیگر ضروریات آلات کی فراہمی کو ممکن بنائیں گے عبدالسلام آفریدی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اورتمام انتظامات پر اطمیان کا اظہا رکیا اورکہاکہ ڈاکٹر جاوید اقبال کی سربراہی میں ضلع مردان میں کے تمام طبعی مراکز میں مزید بہتری لائیں گے




0/Post a Comment/Comments