سیف گروپ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، عزیز اللہ مروت
مردان( دی نیوز پوائنٹ اردو، ) خیبر پختو نخوا کے سابق گورنر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ کا کاروبار پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،
مردان( دی نیوز پوائنٹ اردو، ) خیبر پختو نخوا کے سابق گورنر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ کا کاروبار پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،
کمرشل ٹاورزکی تعمیر کے منصوبے سے اس سے وابستہ صنعتیں فروغ پائیں گی اور معاشی و تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور کے مقامی ہال میں سیف گروپ پرائیوٹ لمیٹیڈ کے زیر اہتمام دورزہ ایکسپو کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، تقریب سے سٹی مئیر مردان حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ،سابق ایم پی اے نگہت اورکزئی، چئیرمین سیف گروپ عزیز اللہ خان مروت، سیف گروپ کے سی ای او کلیم اللہ خان مروت،ڈائر یکٹر مارکٹینگ جنید انور، صابر حسین اعوان، فضل ربانی،انور خان اورعمران اللہ خان نے بھی خطاب کی،
عزیز اللہ خان مروت نے کہاکہ پاکستان میں پراپرٹی کا کاروبار کرنے والوں کو بھرپور سہولیات دینے کی ضرورت ہے، سیف گروپ پورے میں نئی پراجیکٹس لارہے ہیں،سیف گروپ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، سابق گورنر حاجی غلام علی نے ایکسپو کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ اس طرح کی ایکسپو سے پاکستان میں نہ صرف رئیل اسٹیٹ کا کاروبار ترقی کرے گا بلکہ پاکستان کی معاشی صورت حال کو بہتر کرنے میں بھی مدد ملے گی،
انہوں نے کہا کہ سیف گروپ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری ان لوگوں کے لیے ایک زبردست اقدام ہو سکتا ہے جو طویل مدتی فوائد کی تلاش میں ہیں۔ملک کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ نے حالیہ برسوں میں مسلسل ترقی دیکھی ہے،
جس کی بدولت آبادی، شہری کاری اور اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم، کسی بھی سرمایہ کاری کی طرح، یہ ضروری ہے کہ آپ مستعدی سے کام لیں اور زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی اختیار کریں۔
ایک تبصرہ شائع کریں