مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی) 14 ویں ملٹی میڈیا ایوارڈز کی تقریب گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز اینڈ آرٹ کلچر قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوئی جس میں اعلی ثقافتی شخصیات سمیت فنکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ان شخصیات میں ہدایتکار شاہد رانا،ندیم چیمہ،ملک یعقوب نور،ڈاکٹر اجمل ملک، آغا قیصر عباس،اداکار حیدر سلطان گوشی خان،حامد رنگیلا،ساقی خان، شہبازچوہدری،اجمل دیوان،تنویر افریدی،نعیم وزیر،عکاس خالد محمود،،اداکارہ ملائکہ خان سمیت گلوکارہ،علیشا جعفری،جسی سنگھ،حیدراباد کے گلوکار تنویر صدیقی،پشاور سے خصوصی طور پر آنے والی اداکارہ نوری خان،ریڈیو پاکستان پشاور کے اسلم خان،شوبز صحافی عبداللہ شاہ بغدادی اور دیگر شامل تھے۔
تقریب کے آرگنائزر اے آر گل اور میزبان اسلم سیماب تھے۔اس موقعہ پر جن شخصیات کو ایوارڈز اور میڈلز دیے گیے ان میں اداکار حیدر سلطان، اداکارہ و ماڈل نوری خان،ہدایتکار ندیم چیمہ،اداکار شہباز چوہدری،اجمل دیوان،گلوکار تنویر افریدی،علیشا جعفری،حیدر عباس،مصنف و ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک،پروڈیوسر سید محمد یوسف،نغمہ نگار ڈاکٹر خاقان حیدر غازی،تنویر صدیقی،اسد رشدی،میوزک ڈائریکٹر جہانزیب یوجی،فیشن ڈیزاینر عثمان غوری،ریڈیو پاکستان کے حاجی اسلم خان،علی بخاری،میک آپ آرٹسٹ اعظم شکور،قاسم اعظم،میڈم پروین شاکر،شہناز جی کو ایوارڈز جبکہ ریماجان،نعیم وزیر،اقرالیاقت،،رضوان شاہ،شہزاد احمد،شیر خان، اصغر چوہدری ایڈوکیٹ،عبداللہ شاہ بغدادی کو میڈلز د ئیے گئے۔کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے سیکرٹری ٹھاکر لاہوری کو شیلڈ جبکہ اسلم سیماب کو لیجنڈ طارق عزیز مرحوم کے نام سے منسوب خصوصی شیلڈ دی گئی، تقریب میں علیشا جعفری،ملائکہ،ریما جان کی لاجواب رقص پرفارمنس پیش کرکے میلہ لوٹ لیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں