اسماعیل اعوان پراپرٹی ڈیلر قتل ملزمان گرفتار،مقتول کی بیوی ملوث نکلی۔
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو ) معروف پراپرٹی ڈیلر اسماعیل کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار، مقتول کے قتل میں ان کی اپنی ہی بیوی ملوث نکلیں۔ اس سلسلے میںایس پی انوسٹی گیشن ارشد خان،ایس پی سٹی شفیع الرحمان،ڈی ایس پی سٹی اعجاز احمد،ڈی ایس پی شیخ ملتون اظہار شاہ،ایس ایچ اوز مراد خان،بخت زادہ و دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہا کہ گذشتہ ہفتے پراپرٹی ڈیلر اسماعیل اعوان پر نامعلوم افراد کی جانب سے رات گئے قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ جاں بحق ہوئے ملزمان نے دیوار پلانگ کر لان میں چارپائی پر موجود اسماعیل اعوان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہو گئے تھے۔

مردان پولیس ٹیم نے دن رات ایک کرکے انتھک محنت کی اور کیس کے مختلف زاویوں سے جائزہ لیتے ہوئے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرکے مقتول کے قتل میں اپنی ہی بیوی مسماہ نازش اور عمر فاروق سکنہ بغدادہ گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرے روپوش ملزم بلال کے گرفتاری کےلئے ٹیم تشکیل ہوچکا ہے۔جسے بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔
مقتول کی بیوی نے اپنے دوست عمر فاروق سے ملکر اسماعیل کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ملزم عمر فاروق نے مقتول کی بیوی مسماة نازش سے ملکر اسماعیل کو قتل کیا،ملزمان عمر فاروق اور بلال نے نازش سے ملکر اسماعیل کو راستے سے ہٹانے اور شادی استوار کرنے کی عرض سے مقتول کو قتل کیا،گرفتار ملزمان سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں