مردان میں سوشل میڈیا پر چلنے والی ہڑتال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔صوبائی جنرل سیکرٹری تنظیم تاجران ظاہر شاہ

 

 
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان )مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری و مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ نے کہا ہے حلال روزی عین عبادت ہے تجارت پیغمبرانہ پیشہ ہے۔تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں۔بجلی لوڈشیڈنگ اور ناروا بے جا ٹیکسوں نے تاجروں کی زندگی اجیرن کردی ہے تجارت سے وابستہ افراد انتہائی پریشان ہیں تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

حقیقی تنظیم تاجران مرکزی اور صوبائی قائدین نے ابھی تک کوئی ہڑتال کا اعلان نہیں کیا ہے۔سوشل میڈیا پر چلنے والی ہڑتال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔مردان کے غیور تاجر برادری سے اپیل ہے کہ وہ اپنی کاروباری نظام رواں دواں رکھیں۔سوشل میڈیا پر ہڑتال بارے میں بے بنیاد من گھڑت خبریں پھیلانے پر یقین نہ کرے۔
 ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم تاجران مالاکنڈ چوک میں شمولیتی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں وہ مہمان خصوصی تھے۔ مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  مرکزی تنظیم ہی واحد پلیٹ فارم ہے ۔ جہاں حقیقی معنوں میں تاجروں کے مسائل حل کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں تاجر برادری اور صنعت کار شدید  مشکلات کے شکار ہیں ۔ 

حکومت کاروباری طبقے پر مزید ٹیکسز لگانے کی بجائے ٹیکس نیٹ ورک میں اصلاحات لائیں تاکہ کاروبار بڑھیں انہوں نے کہاکہ وہ تاجروں میں نفاق پیدا کرنے والوں میں نہیں معاملات کو افہام وتفہیم سے حل پر یقین رکھتے ہیں۔  تقریب سے مرکزی تنظیم تاجران جنرل سیکرٹری وقار علی باچہ، نیو اڈہ کے صدر صاحبزادہ موٹرسائیکل آٹوز ایسوسی ایشن کے صدر واجد خان ،جنرل سیکرٹری طاہر خان ہوتی کل سید منظور خان خافظ سہیل کشر خان اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا تاجر دوست سکیم نفاذ ہونے سے پہلے متنازعہ ہوچکا ہے کیونکہ چھوٹے تاجروں کا اس سکیم سے متعلق شکوک وشہبات پیداہوگئی ہے کیونکہ ابھی تک اس سکیم کے خدوخال واضح نہیں اور نہ ہی متعلقہ سٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لیاہے۔ ظاہر شاہ نے حکومت کی جانب سے بجلی صارفین پر فکسڈ ٹیکس کے نفاذ کو ناجائز اور غیر منصفانہ قرار دیا ہے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments