مردان (دی نیوز پوائنٹ اردو ) مردان کے شہری علاقہ بغدادہ کے رہائشیوں کا خواجہ سراؤں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور فحاشی کے خلاف گرینڈ الائنس جرگہ تشکیل،خواجہ سراؤں کی غیر اخلاقی حرکات کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔ گزشتہ روز بغدادہ تھری کے مقای حجرے میں ایک ہنگامی اجلاس سابق ناظم الحاج محمد ہمایون خلجی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسجد قباء کے مدرس قاری محمد طاہر، عوامی نیشل پارٹی کے مفید خان،پاکستان تحریک انصاف کے حاجی کرم اور بغدادہ تھری کے ناظم مفتی عرفان الدین نے کہا کہ کچھ سماج دشمن عناصر کی وجہ سے بغدادہ تھری کے نوجوان تباہی کی جانب تیزی کے ساتھ گامزن ہیں اور اس میں سب سے بڑا کردار اور رول کچھ خواجہ سراء اور ان کے کارندے ادا کر رہے ہیں۔
شام ہوتی ہی خواجہ سرا سر عام لوگوں کو دعوت گناہ دیتے ہیں خواجہ سراؤں نے نوجوانوں کی اخلاق کو تباہ کر رہے ہیں۔ غیر مقامی خواجہ سراؤں کو فی الفور ضلع بدر کیا جائیں ہم کو تشدد پر مجبور نہ کیا جائیں،بغیر شادی بیاہ کے ہر رات بغدادہ تھری میں شباب اور کباب کی محفلیں سجائی جاتی ہیں اور ان بے ہودہ تقریبات میں دور دراز سے نوجوان آکر بے راہ روی اور گندگی کو کو فروغ دے رہے ہیں۔ ہم نے ان تقریبا ت کو فروموٹ کرنے والے مقامی عناصر کو کئی بار سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجو د اس میں کمی نہیں آئی۔اس لئے اس غلاظت کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے ہم نے آج یہ گرینڈ الائنس جرگہ تشکیل دے دیا تاکہ نیو بغدادہ میں خواجہ سراؤ کے آئے روز ان بے ہودہ ناچ گانوں کے خلاف کوئی ٹھوس حکمت عملی ترتیب دی جائے
مقررین نے مردان اور اس کے گردو نواح میں موجود تمام خواجہ سراؤں کو خبردار کرتے ہوئے وارننگ دی کہ وہ آئندہ بغدادہ تھری کا رخ نہ کریں۔اس موقع پر سابق ناظم حاجی محمد ہمایون خلجی، قاری محمد طاہر، عبیداللہ،حاجی کرم،مفید خان اور مفتی عرفان الدین کی جانب سے ایک قرار داد پیش کی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ بغدادہ تھری میں فحاشی و عریانی کی ایسی کوئی تقریب برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف ہم ہر قانونی اور آئینی راستہ اختیار کریں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں