تھانہ سٹی پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری کو پولیس مقابلے کے بعد جوابی فائرنگ سے ہلاک کر دیا


 



تھانہ سٹی پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری کو پولیس مقابلے کے بعد جوابی فائرنگ سے ہلاک کر دیا

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان) تھانہ سٹی پولیس نے چوری، راہزنی،منشیات فروشی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری کو پولیس مقابلے کے بعد جوابی فائرنگ سے ہلاک کردیا۔

اسلحہ پستول بمعہ کارتوس قبضہ پولیس ہوکر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ضلعی پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کیخلاف جاری مہم کے دوران ایس پی سٹی شفیع الرحمان اور  ڈی ایس پی سٹی اعجاز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او عبدالسلام خان کی قیادت میں پولیس نے مخبر کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ضلع ہذا کے متعدد تھانہ جات کو راہزنی، چوری،منشیات فروشی و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری جواد ولد رحم زر ساکن افضل کالونی لیبر کو پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا۔

مذکورہ مجرم اشتہاری نے پولیس چھاپہ مار پارٹی کو دیکھتے ہی گرفتاری سے بچنے کیلئے فرار ہوتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں مجرم اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا۔  

پولیس نے ہلاک مجرم اشتہاری سے اسلحہ پستول قبضے میں لیکر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔
ہلاک شدہ مجرم اشتہاری تھانہ سٹی،صدر، ساڑو شاہ اور تحت بھائی پولیس کو 10 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا ۔

0/Post a Comment/Comments