ریسکیو1122 صوبے بھر میں عوام الناس کو کسی بھی ایمرجنسی کے دوران شب و روز بروقت خدمات فراہم کرتے ہیں، ڈی جی ریسکیو 1122 محمد آیاز خان

 


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد آیاز خان اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشن عمران خان یوسفزئی کی ریسکیو اہلکاروں  کی دربار میں آمد،ریسکیو1122 چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔سید شعیب منصور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مردان نے ڈائیرکٹر جنرل کو ریسکیو1122 مردان کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات کی،

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 محمد آیاز خان نے کہا کہ ریسکیو1122 صوبے بھر میں عوام الناس کو کسی بھی ایمرجنسی کے دوران شب و روز بروقت خدمات فراہم کرتے ہیں جس کو ہر سطح پر سراہا جارہا ہے، ریسکیو1122 کے اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور بہترین مستقبل کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جن میں تمام ریسکیو1122 اہلکاروں کے لئے صوبہ بھر کے مختلف ہسپتالوں کے ساتھ ایم او یو سائن کر دی گئی ہے جو رعایت پر علاج فراہم کرینگے، 
ریسکیو1122 اہلکاروں کے لیے شہدا پیکج اور دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے اہلکاروں میں سے کسی ایک فیملی ممبر کو بھرتی کرنا شامل ہے، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے کہا کہ ریسکیو1122 اہلکاروں کے مختلف گریڈز کو اپ گریڈ کیا گیا جبکہ مختلف عہدوں پر تعینات اہلکاروں کو پروموشنز بھی دی گئیں

 صوبے بھر کے 34 اضلاع میں ریسکیو سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں زیادہ تر مستقل ریسکیو سٹیشنز ہیں، جن میں دوردراز اضلاع میں قائم سٹیشنز میں فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کے رہائش کے لیے کمرے بھی مختص کیے گئے ہیں، ریسکیو1122 سروسز جدید ترین آلات سے لیس ہے اور  عالمی معیار کے عین مطابق ہے اور کسی بھی ایمرجنسی کے دوران مددگار ثابت ہوئے ہیں، 
ریسکیو1122 منظم ادارہ ہے، جس میں ڈسپلن پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاتا تمام تر امور واضح کردہ اصولوں کے مطابق طے کیے جاتے ہیں، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے منعقدہ دربار میں ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے پیش کی جانے والی مختلف آرا کو سننے کے بعد فوری ضروری کاروائی کے لیے موقع پر موجود افسران کو فی الفور عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کیے اور سروس کی بہتری کی آرا کو مستقبل میں امدادی سرگرمیوں کے دوران استعمال میں مدد ملے گئی 
جس کا براہ راست فائدہ عوام الناس کو ہی ہوگا، ریسکیو1122 اہلکاروں کی جانب سے پیشہ وارانہ خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔



0/Post a Comment/Comments