خیبر پختو نخوا کی اداکارہ نوری خان نے بہترین اداکارہ کا ملٹی میڈیا ایوارڈ جیت لیا

 


عبداللہ شاہ بغدادی

خیبر پختو نخوا کی اداکارہ نوری خان نے بہترین اداکارہ کا ملٹی میڈیا ایوارڈ جیت لیا

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،  ) خیبر پختو نخوا سے تعلق رکھنی والی اداکارہ و ماڈل نوری خان نے بہترین اداکارہ کا ملٹی میڈیا ایوارڈ جیت لیا،لاہور میں منعقدہ ہونے والی ملٹی میڈیا ایوارڈز کی14ویں سالانہ تقریب میں اداکارہ نوری خان کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا،
نوری خان ملٹی میڈیا ایوارڈ لینے والی خیبر پختو نخوا کی پہلی اداکارہ بن گئیں،نوری خان نے سوشل میڈیا پر اپنے کیر یئر میں پہلی ملنے والے ایوارڈ پر مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا۔ نوری خان جو اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ماڈل بھی ہیں۔ ان کا شمار مصروف ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ 
نوری خان ڈراموں کے ساتھ متعدد پشتو فلموں میں کام کر چکی ہیں اور اکثر اوقات اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا خاص کر،ٹک ٹاک، فیس بک اور انسٹا گرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ 
نوری خان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، جبکہ ٹک ٹاک پر بھی ان کے چاہنے والوں کی تعداد کسی سے کم نہیں۔


0/Post a Comment/Comments