صوبائی حکومت شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔کمپنی بورڈ کے ڈائریکٹر انجنیئر عادل نواز

 



مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار ) ڈبلیو ایس ایس سی ایم بورڈکے نئے ارکان نے پہلے اجلاس کے لئے انجنیئر عادل نواز کو چیئرمین مقرر کیا جبکہ چیئرمین کی باضابطہ منظوری صوبائی کابینہ کرئے گی۔بورڈ کے پہلے اجلاس میں کمپنی سیکرٹری فرحان احمد نے نو منتخب ڈائریکٹرز ہارون الرشید، جاوید حسین اور مبینا ریاض الدین کو خوش آمدید کہا اور انہیں تعیناتی پر مبارکباد دی۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ لوکل گورنمنٹ فضل اکبر،ڈپٹی سیکرٹری فنانس سردار بہادر خان،ریجنل میونسپل آفیسر ذیشان عارف،ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر عالمگیرخان اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کو کمپنی کی کارکردگی کے حوالے سے بورڈ کے ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے جنرل منیجر انجنیئرعمران زمان نے بتایا کہ جنوری2024سے جون2024تک مردان شہر کے چودہ یونین کونسلوں سے مجموعی طور پر33985ٹن کچرا اٹھا کر اسے محفوظ طریقے سے تلف کر دیا گیاہے جبکہ شہر کے304کلو میٹر نالیوں کی صفائی کر دی گئی ہے۔اسی طرح159کلومیٹر پائپ لائن کے ذریعے پانچ ہزار صارفین کو دن میں تین مرتبہ صاف پانی مہیا کیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سیٹزن پورٹل پر 77فیصد اور ڈبلیو ایس ایس سی ایم پورٹل پر98فیصد شہری کمپنی کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔بورڈ کو بتایا گیا کہ جرمن کوآپریشن(جی آئی زی) اور یورپی یونین گلوبل واٹر آپریٹرز پروگرام کے ذریعے کمپنی سٹاف کی استعداد کار کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔اسی طرح کمپنی نے توانائی کے باکفایت استعمال کے لئے صوبے کی پہلی توانائی پالیسی کی منظوری دی ہے جبکہ توانائی میں بچت کے لئے جی آئی زی کے تعاون سے شہر کے چھ ٹیوب ویلوں وکو خودکار نظام کے تحت چلانے کیلئے سکاڈا سسٹم نصب کر دیا گیا ہے اور دس گاڑیوں میں فیول سنسر لگا دیے گئے ہیں۔
کمپنی بورڈ کے ڈائریکٹر انجنیئر عادل نواز نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مردان کے شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فر و گذاشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔

ماحول کو صاف رکھنا معاشرے کے ہر فرد کا قومی اخلاقی اور دینی فریضہ ہے۔کمپنی کے سیکرٹری فرحان احمد نے نوتعینات ڈائریکٹرز کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ ان کے آنے سے مردان کے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات میں مزید بہتری آئے گی۔

0/Post a Comment/Comments