مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو ) عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) ضلع مردان کے صدر عمران ماندوری اور جنرل سیکرٹری الحاج فضل الرحمن بن یامین نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ملک اور بالخصوص خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام کی خواہ ہے، ہمارے لیڈروں نے امن کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا،
امن کا فلسفہ ہمیں اپنے لیڈروں سے وراثت میں ملا ہے اور پوری دنیا نے اس فلسفہ کی حمایت کی، خیبرپختونخوا میں آپریشن کے نام پر پختون قوم کو تباہی کے دلدل میں دھکیل نہیں ہونے دیں گے اسی مشن کو مد نظر رکھ کر مرکزی صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں ملک بھر میں امن مارچ کا آغاز جلد کیا جائے گا جس کا واحد مقصد ملک اور بالخصوص خیبرپختونخوا میں امن و امان سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جہانگیر عالم خان ایڈوکیٹ ، احمد علی خان اور سید محمد سہیل باچہ بھی موجود تھے،
الحاج فضل الرحمن بن یامین نے کہا کہ اپنی زمین پر اپنی اختیار اسی نعرے پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے اور امن مارچ میں اپنی سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے،
دونوں نے مزید کہا کہ باجوڑ میں اے این پی کے امیدوار محمد نثار باز کی جیت امن اور خوشحالی کی جیت ہے عوام نے اس کو امن کے قیام پر ووٹ دیا ہے جو پارٹی کا مشن ہے باجوڑ کے غیور عوام نے حالیہ ضمنی الیکشن میں ہزاروں ووٹ لینے والوں کو مسترد کیا ہے اگر صوبے میں شفاف انتخابات کا انعقاد ہو جائے تو عوامی نیشنل پارٹی سے کوئی سیاسی جماعت نہیں جیت سکتا
ایک تبصرہ شائع کریں