مردان میں ایکسپو وقت کی اہم ضرورت ہے،چیمبر صدر ظاہر شاہ، چیمبر کے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں صوبائی حکومت کے ادارے اس میں اپنابھرپور کردار ادارکرینگے صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو

 


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان ) مردان میں ایکسپو وقت کی اہم ضرورت ہے۔مردان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری صوبے کا دوسرا بڑا چیمبر ہے"ٹریڈ اینڈ سولر ایکسپو" مردان کے تاجروں اور کارخانہ داروں کو اپنی مصنوعات دوسرے اضلاع اور ملک کے دوسرے اضلاع کے تاجروں کو اپنی مصنوعات مردان میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کریگا۔

مردان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ کے دعوت پر صوبائی وزیر خوراک محمدظاہر شاہ طورو ہمراہ دیگر ممبران صوبائی اسمبلی جس میں احتشام علی ایڈوکیٹ، افتخار علی مشوانی، محمد عبدالسلام آفریدی، طفیل انجم،زرشاد خان نے مردان چیمبر کا دورہ کرکے تاجربرادری سے ملاقات کی۔

مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ نے آنے تمام مہمانوں کا پرتباک استقبال کرکے چیمبر آمد پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر ایکسپو آرگنائزرز آئیڈیاوژن کمیونیکیشن ، فریسکو انٹرٹینمنٹ کے عہدیدار، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران،تنظیم تاجران کے مختلف مارکیٹس کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے کثیر تعدا دمیں شرکت کی۔صدر مردان چیمبر نے صوبائی وزیر خوراک محمد ظاہر شاہ طورو اور دیگر صوبائی اسمبلی ممبران کو ٹریڈ اینڈسولر ایکسپو کے حوالے سے مفصل بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کا بنیادی مقصد مردان کے لوکل تیارہونے والے مصنوعات، سولر اور اس سے متعلق پراڈکٹس کے علاوہ مختلف کے قسم کے سٹالز، میٹنگز، ای کامرس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ورکشاپ کے علاوہ بہت سے سیگمنٹ کا انعقاد کیاجائیگا۔

صدر مردان چیمبر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مردان چیمبر عرصہ دراز سے تاجروں کے مسائل اور انکو جائز مقام دلانے کے لئے سرگرم ہے اور مردان ٹریڈ اینڈسولر ایکسپو بھی ان کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ چونکہ مردان کے پراڈکٹ کے فروغ کے لئے منعقد کیارہاہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں ہمار ا بھرپور ساتھ دیں جس پر صوبائی وزیر خوراک محمد ظاہر شاہ اور دیگر نے مردان چیمبر کے کاوشوں کو سراہتے ہیں جس نے ایک بہت بڑے ایونٹ کا انعقاد کیا ہے جس سے اس علاقے کے مصنوعات کو ملکی سطح پر متعارف کرانے میں خاطر خواہ مددملے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کوششوں اور کاوشوں کی بدولت مردان چیمبر کا شمار ملک کے کامیاب ترین چیمبرز میں ہورہا ہے جس کا تمام تر کریڈٹ صدر ظاہر شاہ کو جاتا ہے۔
صوبائی وزیر خوراک نے کہا کہ چیمبر کے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں صوبائی حکومت کے ادارے اس میں اپنابھرپور کردار ادارکرینگے۔اس کے علاوہ ایونٹ کے انعقاد میں صوبائی وزیر خوراک نے ایک لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔اس کے علاوہ چیمبر میں سولر سسٹم کے تنصیب،مردان کے سمال انڈسٹریز کے لئے چیمبر کے پروپوزل پرالگ سے انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام اور چیمبر کے نامکمل فلور کے تکمیل کے لئے فنڈز کی فراہمی کے لئے بھی یقین دہانی کرائی گئی جس پر مردان چیمبر کے صدر ظاہرشاہ نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

0/Post a Comment/Comments