مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو)28 اگست تاجروں کی ملک گیر ہڑتال نے حکومتی ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس پر پورے ملک کے تاجر برادری مبارکباد اور داد کی مستحق ہے. تاجروں نے حکومت کو اپنا آئنہ دکھا دیا ہے. اگر حکومت اور ان کے مشیروں نے اپنا جابرانہ اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا مسلط کردہ فیصلہ واپس نہیں لیا تو تاجر ملک بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کرنے پر غور کر رہا ہے.
ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایم سی سی آئی ) کے صدر حاجی ظاہر شاہ نے تخت بھائی پریس کلب سب آفس میں اظہار تشکر پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کے صدر حاجی طارق خان ، نائب صدر رؤف صدیقی ، مینا بازار کے صدر محسن خان، چپل میکرز ایسوسی ایشن کے صدر اکبر علی ، صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر فرمان علی زرگر بھی موجود تھے.

انہوں نے کہا کہ حکومت اور ایف بی آر نے پہلے ہی مختلف ٹیکسز کے زریعے تاجروں اور عوام کے چمڑے نکال دیئے ہیں. وہ مزید ٹیکسز ادا کرنے کے قابل نہیں اس لیے حکومت اور ایف بی آر تاجروں کو مزید معاشی امتحان میں ڈالنے کی کوشش نہ کریں. کیونکہ تاجر برادری ملک کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی کردار ادا کر رہا ہے
ایک تبصرہ شائع کریں