مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)مردان میں شدید گرمی کے باوجود جے یو آئی کی کامیاب کسان کنونشن ۔۔۔۔۔۔ سربراہ جے یو آئی نے سب کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کارکنوں نے عصر اور مغرب کی نمازیں پنڈال میں ادا کی۔سابق سنٹیر حاجی دلاور خان کے اقامت گاہ پر منعقدہ کسان کنونشن کی صدرات ضلع امیر مولانا محمد قاسم نے کی جبکہ مولانا عطاء الحق دوریش،مولانا امانت شاہ، حقانی، اعظم خان،فضل علی حقانی۔ مفتی سلیم حلیمی اور انجمن کاشتکاران کے صدر اجمل شاہ روغانی نے پہلے سیشن میں کنونشن سے خطاب کیا
کنونشن پہنچنے پر کارکنوں اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کا والہانہ استقبال کیا اپنے خطاب میں سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرنے والے سن لئے کہ میدان ہمارے ہاتھوں میں ہے۔
عوام جب میدان میں نکلی گئی،قسم ہے تم اپنی حکومت بچا نہیں سکوں گے۔اب مقابلہ میدان میں بھی ہوگا اور ایوان میں بھی ہوگا۔ ،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں آوے کا اوا بگڑا ہے۔
عوام نے جن کو ووٹ دیئے ان کی بجائے دوسرے لوگ پارلیمنٹ میں براجمان ہوگئے۔جس پارلمینٹ پر عوام کا اعتماد نہ ہوا اس سے مسائل کے حل کی توقع عبث ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران مذہب کو نقصان نہ دے سکے تو عدالیہ کو استعمال کیا گیا لیکن جج،حکمران اور جرنل سب سن لئے کوئی مائی کا لال قادنیوں کی پرانی حثیت بجال نہیں کرسکتا۔اس کیلئے انہیں ہمارے لاشوں پر گزارنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر دینی مدارس کے خلاف سازشیں ہورہی ہے کسی نے مدارس پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو خاموش نہیں رہنگے اور اعلان جنگ کرینگے انہوں نے کہا کہ اسلام علماء اور دین کیساتھ عوام کا رشتہ توڑنے کی کوشش ہورہی ہے عوام ان کوششوں کو متحد ہوکر ناکام بنائے گئے اس کیلئے ہمیں بندوق نہیں اٹھنے سیاسی جدوجہد کرنی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جاگرداواں،جبر قوتوں اور امریکہ کا مقابلہ کیا ہے،روس کو امریکہ نے نہیں افغانوں نے اپنے خون سے شکست دی اور امریکہ کو بھی اپنے وطن سے نکالنے پر مجبور کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معشیت تباہ ہوچکی ہے،مغربی ممالک چین کیساتھ ہماری تجارت کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے وہ قوتوں سامنے لئے ائے ہے جو پاکستان کی ترقی کی راہ روکنے کی کوشش کررہے ہے،ملک معشیت زمین بوس ہوچکی ہے،شہباز شریف نے چلینج دیا تھا کہ وہ بگڑاتی معیشت کو سنھبال لینے گئے لیکن ایسا نہ ہوسکا کیوں کہ یہاں سیاسی استحکام نہیں اور امن وامان کی صورتحال خراب ہے حکومت نے باہر سے بلاضرورت مانگ وہ کر اپنے کسانوں کیساتھ زدیاتی کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں