مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو)عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں پاکستان کی یوم آزادی کے حوالے سے گارڈن کیمپس میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ افسران ملازمین اور ننھے منے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر نے پرچم کشائی کی
انہوں نے کہا پاکستان ایک عظیم نعمت ہے پاکستان کے حصول کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے عظیم قربانیاں دیں لاکھوں کی تعداد میں نوجوان مرد عورتوں اور بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاکستان کے اصول کو یقینی بنایا پاکستان دنیا کے نقشے میں بننے والا وہ پہلا ملک ہے جو ایک کلمے نظریے اور دین کے نام پر وجود میں آیا آج کا پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک ہے اللہ تعالی نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے یہاں پر قدرتی وسائل موجود ہے پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے پاکستان رقبے کے لحاظ سے دنیا کا 33واں ملک ہے پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ پاکستان کو کچھ لوٹائیں اپنی صلاحیتیں اور فرائض اس ملک کے لیے بروئے کار لائیں
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہمیں اتفاق اتحاد اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے پاکستان کو معاشی اقتصادی اور ہر محاذ پر ترقی یافتہ بنانے کے لئے ہمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا
پاکستان کی تعمیر و ترقی اس کے امن و خوشحالی کے لئے افواج پاکستان کی قربانیاں مثالی ہیں آج ہر پاکستانی کو سکون اور اطمینان حاصل ہے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا پاکستان امت مسلمہ کا دل ہے پوری دنیا کے مسلمان اس کی ترقی فلاح اور بہتری دیکھنے کے لئے خواہاں ہے یوم آزادی کی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر سعید الاسلام پروفیسر ڈاکٹر فاروق حسین ڈاکٹر طارق محمود ڈائریکٹر ایڈمن محمد ادریس نے شرکت کی جبکہ یونیورسٹی کے سیکورٹی گارڈز نے پرچم کشائی کی خصوصی تقریب میں حصہ لیا اور قومی پرچم کو سلامی پیش کی پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی طور پر دعا فرمائی جبکہ لائبریری کے سامنے پودا لگا کر شکاری مہم کا اغاز کیا اور خصوصی واک میں شرکت کی.
ایک تبصرہ شائع کریں