مردان: مائیگرنٹ ریسورس سینٹر پشاور کی جانب سے محفوظ اور قانونی ہجرت پر آگاہی سیشن

 




مردان: مائیگرنٹ ریسورس سینٹر  پشاور کی جانب سے محفوظ اور قانونی ہجرت پر آگاہی سیشن
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)  غیر سرکاری تنظیم   لیبر ایجوکیشن آرگنائزیشن مردان کے زیر اہتمام ما ئیگرنٹ ریسورس سنٹر پشاور کے تعاون سے یونین کونسل بابینی مردان میں شہریوں کے لیے محفوظ اور قانونی ہجرت پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ 

اس آگاہی سیشن کا مقصد تمام لوگوں کو بیرونِ ملک ملازمت،تعلیم یا رہائش کی غرض سے ہجرت کے حوالے سے مستند معلومات فراہم کرنے کے علاوہ غیر قانونی ہجرت اور اس سے جڑے خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ سیشن سے ما ئیگرنٹ ریسورس سنٹر پشاور کے کونسلرحسین ابدالی اور لیبر ایجوکيشن کے حسن حسا س کا کہنا تھا کہ اگر ہجرت کا ارادہ ہو تو ہمیشہ قانونی ہجرت کا انتخاب کریں اور اپنی جان و مال کی حفاطت کریں۔ زیادہ تر لوگ ہجرت کا انتخاب بہتر مستقبل کے حصول کے لیے کرتے ہیں، اورتحقیق کے مطابق غیرقانونی ہجرت کواپنانے کی بنیادی وجہ مستند معلومات کا فقدان ہے، زیادہ تر لوگوں کا یہ خیال ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت کے ذریعے اپنے پسندیدہ ملک باآسانی، کم پیسوں میں اور جلد پہنچ جائیں گے جبکہ سچائی اسکے برعکس ہے۔

سیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ بیرونِ ملک ملازمت کی تلاش کے لیے ہمیشہ حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ لائیسنس یافتہ بھرتی کی ایجنسی یا حکومت کے قائم کردہ اورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن سے رابطہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ ایم آرسی ان آگاہی سیشن کا انعقاد پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کررہا ہے تاکہ لوگوں کو قانونی اور محفوظ ہجرت کے بارے میں تمام معلومات مفت فراہم کی جاسکے۔شرکاء نے معلومات کو بہت مفید قرار دیا۔اور ایم آرسی کی کاوششوں کو سراہا۔

0/Post a Comment/Comments