ضلع مردان میں تاجر برادری کا کامیاب شٹرڈاون ہڑتال،اگر حکومت نے ناروا ٹیکسیز کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا،تو تو ہم غیر معینہ مدت تک احتجاجی کال اور مکمل پہیہ جام ہڑتال کا لائحہ عمل طے کرینگے۔مزید ٹیکسز دینے کی برداشت نہیں،ظاہر شاہ،احسان باچہ


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)ملک بھر کی طرح مردان میں بھی بدھ کے روز بجلی بلوں میں اضافے، تاجر دوست سکیم،آئی پی پیز معاہدے اور تاجر دشمن ٹیکسوں کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال،مردان،کاٹلنگ،تحت بھائی،گڑھی کپورہ،رستم،بخشالی،گوجر گڑھی، شنکر،جھنڈےو دیگر علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہی،سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی

 جبکہ جماعت اسلامی ضلع مردان نے بھی تاجر برادری کے ساتھ شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب کرنے پر تاجر برادری سے بھر پور ساتھ دیا۔

اس سلسلے میں مرکزی تنظیم تاجران دونوں دھڑوں کے صوبائی جنرل سیکرٹریز ظاہر شاہ، اور احسان باچہ،مرکزی تنظیم تاجران کے سینئر نائب صدر حاجی اویس خان،غلام سرور صراف،عبدالزر لالی کاکا،غلام حبیب سالارزئی ودیگر نے مختلف بازاروں کا دورہ کرکے کامیاب شٹرڈاون ہڑتال کرنے پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹریز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے غیور تاجر برادری کو مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کرنے پر خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ حکومت کی جانب سے چھوٹے تاجروں پر عائد کردہ تاجر دوست ٹیکس کو یکسر مسترد کرتے ھوئے تاجر دشمن ٹیکس اور انکا معاشی استحصال ہے
حکومت فوری طور پر ظالمانہ تاجر دشمن ٹیکس کا فیصلہ واپس لے بصورت دیگر احتجاج غیر معینہ مدت تک جاری رکھیں گے۔

 تاجر برادری پہلے ہی ناجائز ظالمانہ ٹیکسوں سے تنگ آچکے ہیں اب مزید ناجائز تاجر دشمن ٹیکس برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی یے
 لیکن امپورٹڈ وزیرخزانہ اور حکومت اپنی شاہ خرچیاں کم کرنے کی بجائے چھوٹے تاجروں پر مزید ٹیکسز کا بوجھ ڈال رہے ھیں جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔حکومت کی عوام کے پیسوں پر عیاشیوں کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تاجر برادری اپنے حقوق کے لئے ظالمانہ اقدام کے خلاف ایک پیج پر ہیں اور آخری دم تک لڑیئنگے۔

 تاجر برادری اور عوام کے ٹیکسز سے یہ ملک چل رہا ہے اور تاجر برادری بخوشی حکومت کو ٹیکس ادا کر رہے ہیں لیکن ٹیکسز کی رقم عوام اور تاجر برادری کے مفاد و خوشحالی کی بجائے حکومتی وزراء اور بیوروکریسی کے عیاشیوں پر خرچ ہوتی ھیں چھوٹے تاجر اور عوام پہلے ہی بے تحاشا ٹیکسز تلے دبے ہوئے ھیں مزید سالانہ ھزاروں لاکھوں روپے ٹیکسز دینے کی طاقت نہیں یہ انکا معاشی استحصال اور خودکشی پر مجبور کرنا ھے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے ناروا ٹیکسیز، تاجر دشمن ٹیکس،بجلی بلوں میں اضافے ٹیکسیز واپس نہیں لیا گیا تو ہم غیر معینہ مدت تک احتجاجی کال اور مکمل شٹر ڈاون کا لائحہ عمل طے کرینگے۔

0/Post a Comment/Comments