پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے، حارث خان طورو



مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی )پاکستان تحریک انصاف ضلع مردان کے نائب صدر حارث خان طورو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے ہم سب کا فرض ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اجلاس سے پی ٹی آئی مردان کے پرویز شاہ باچہ،فضل تواب،امراز علی،الیاس طورو، چئیر مین جہانزیب،سعید خان خٹک،مجاہد شاہ باچہ ودیگر نے بھی خطاب کی،حارث طورو  نے کہا کہ پارٹی ورکروں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے پی ٹی آئی کے تمام ورکرز عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے کارکنوں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔
 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جواصلی کارکنان ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ پی ٹی آئی اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا ہے۔ انکی پارٹی کے لئے خدمات روز روشن کی طرح واضح ہیں،مقررین نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلام آباد کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں تاکہ ملک بھر میں پارٹی کے مؤقف کو مزید تقویت مل سکے۔

حارث طورو 

0/Post a Comment/Comments