مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)عوامی نیشنل پارٹی تحصیل اربن کے سینئر نائب صدر آیاز خان ہوتی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی پختونوں کے حقوق کےلئے ہمیشہ جنگ لڑ رہی ہے،عوامی نیشنل پارٹی مردان کے حقوق کے حصول کےلئے میدان میں کھڑے ہیں۔
صوبائی حکومت کی طرف سے یونیورسٹیوں کی اراضیات کی ممکنہ فروخت کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں،وکلا،تاجروں،میڈیا اور سول سوئٹی کا لویہ جرگہ منعقد ہوگا۔ان خیالات کا اظہار تحصیل اربن سینئر نائب صدر آیاز خان ہوتی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی،صحت اور گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس کو لائبریوں میں تبدیل کرنے کے دعویدار تھے آج مالی بحران کا بہانہ بناکر یونیورسٹیوں کے اثاثوں کو فروخت کیاجارہاہے جس کی عوام قطعاًاجازت نہیں دے گی۔
آیاز خان ہوتی نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے ارضیات قومی اثاثے ہیں کسی کی ذاتی جاگیر نہیں عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں تمام منصوبوں کی ایک ایک انچ کی زمین پر پلاننگ کی گئی تھی۔اب گیارہ سال سے عبدالولی خان یونیورسٹی میں سیکنڈ اور تھرڈ فیز شروع نہ ہوسکا،باچاخان گریٹر کیمپس میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ قائم نہ ہوئے زرعی یونیورسٹی پر کام کا آغاز نہ ہوا تو یہ پی ٹی آئی کی نااہلی ہے
ایک تبصرہ شائع کریں