مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیر پرسن سینیٹر روبینہ خالد کی تخت بھائی آمد اور ضلعمردان سمیت تخت بھائی میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سنٹرزکا دورہ کیاسینٹر روبینہ خالد نے مخلتف سنٹرز پر خواتین سے ملاقات کی اور ان کی شکایات سنی اور سہولیات کا معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئر پرسن روبینہ خالد نے تخت بھائی میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا دورہ کیا اس موقع ان کے ساتھ ڈی جی بی آئی ایس پی زاھد اسلم۔پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صوبائی صدر شازیہ طہماس اور دیگر پارٹی رھنما بھی ہمراہ تھے،
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع مردان کے صدر اسد خان،جنرل سیکرٹری ضلع مردان عرفان مہمند،صوبائی نائب صدر شعیب عالم خٹک،جاوید خان،سیدباچامہمند،عمران خان مہمند،نیازعلی یوسفزئی اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیر پرسن سینٹر روبینہ خالد نے تخت بھائی آمد کے موقع پر تخت بھائی میں قائم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مختلف سنٹرز کا دورہ کیا
سینیٹر روبینہ خالد چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے کہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار کو وسعت دی جارہی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شفافیت کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں نے تسلیم کیا ہے جس کے تحت93 لاکھ مستحق خاندان مستفید ہورہے ہیں۔
ہمارا مقصد ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کو ان کی رقم بغیر کسی کٹوتی کے عزت و احترام کیساتھ ملے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کو ان کی رقم بغیر کسی کٹوتی کے عزت و احترام کیساتھ ملے۔
ان خیالات کا اظہار سینیٹر روبینہ خالد نے تخت بھائی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیاسینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی نے مستحق خواتین کو رقوم کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کیلئے بینکنگ کا نیا نظام متعارف کرایا جس کے تحت 6 بینکوں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ انسانی مداخلت کم سے کم ہواور مستحقین کو انکی پوری رقم موصول ہوانہوں نے مختلف سنٹرز پر بجلی اور پانی کی سہولیات نہ ہونے اور خواتین کو رقم کی وصولی میں درپیش مشکلات پر سخت برہمی اور انتظامات پر عدم اطمینان کا اظھار کیا۔
بعدازاں ضلعی صدر اسدخان کی طرف سے ایلیٹ شادی ھال میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ھوئے سینٹر روبینہ خالد۔پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر سید محمدعلی شاہ باچہ اور ضلعی صدر اسد خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس پروگرام میں شامل خواتین کو عزت کے ساتھ ان کی مالی مدد کی جائے گی اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کے اس سلسلے میں واضع ہدایات ہے جبکہ ڈیوائس مافیا اور کٹوتی کرنے والے افراد خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں تربیت فراہم کرنا تھا جس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے.
انہوں نے کہا کہ خواتین کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور ہم نے ادائیگی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مختلف شہروں میں سنٹر سسٹم کا نفاذ کیا ہے جسمیں ایک ہی جگہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفسران کے زیر نگرانی رقم کی ادائیگی کی جارہی ہے،انہوں نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ اپس کے اختلافات ختم کرکے متحد اور پارٹی کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کریں ۔
ایک تبصرہ شائع کریں