مردان میں بلین ٹری پلس شجرکاری مہم زور و شور سے جاری
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو )ملک بھر کی طرح ضلع مردان میں بلین ٹری پلس شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے،گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مردان میاں بہزاد عادل نے بلین ٹری پلس شجرکاری مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس میں پودا لگاکر مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کیا،

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر مردان کامران خان، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی لعل محمد طورو،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان شگفتہ سرور،پارٹ آرگنائز یشن کے چئیر مین فیاض الاسلام،سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف،زمونگ جذبہ ویلفئیر سوسائٹی کے محمد پرویز اور صبا آرگنائزیشن کے سیف اللہ بھی موجود تھے،
این سی ایچ ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹرلعل محمد طورو نے ضلعی انتظامیہ کے ذریعے 3500 پودے سول سوسائٹی کے حوالے کیے،پارٹ آرگنائز یشن کے چئیر مین فیاض الاسلام نے کہا کہ پارٹ آرگنائز یشن کے زیر اہتمام مردان کے مختلف علاقوں اور سکولز میں 300 لگائے گئے ہیں،
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگاناہوں گے، شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ ہے ضلعی انتظامیہ اور این سی ایچ ڈی کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے بلین ٹری پلس مہم میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے پر توجہ مرکوزکررکھی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کاسب سے زیادہ موثرذریعہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں