پشاور کے شائقین نے ہمیشہ مجھے بے
پناہ پیار دیا ہے ،مہک جان
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ
شاہ بغدادی)معروف اداکار،ماڈل و پرفارمر مہک جان 9 اگست سے ارشد سینما پشاور میں’’ جشن آزادی مبارک ‘‘پشتو میوزیکل شو میں پرفارم کریں گی ۔” میڈیا“سے گفتگو کرتے ہوئے مہک جان نے کہا کہ میں ایک بار پھر پشاور میں پرفارم کررہی ہوں یہاں کے شائقین نے ہمیشہ مجھے بے پناہ پیار دیا ہے ۔پشتو میوزیکل سٹیج شو ’’ جشن آزادی مبارک ‘‘کے لئے خصوصی ڈریسز تیار کروائے ہیں اس کے ساتھ ساتھ مسلسل ڈانس آئٹمز کی ریہرسل میں مصروف ہوں ۔مجھے معلوم ہے کہ میرے پرستار بڑی بے چینی سے 9 اگست کا انتظار کررہے ہوں گے۔میری کامیابی کی بنیادی وجہ محنت اور لگن سے کام کرنا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں