مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان) کاٹلنگ پولیس کی بڑی کارروائی، گوداموں سے کروڑوں کی چوری کرنے والے 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد
تھانہ کاٹلنگ پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے گوداموں سے چوری کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے 2 کلاشنکوف، 1 بندوق، 1 کروڑ 3 لاکھ روپے نقدی، 15 بوری چاول اور بڑی مقدار میں گھی سمیت دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، مدعی شہاب الدین نے کاٹلنگ بازار میں واقع اپنے گودام سے اشیاء خوردونوش کی چوری کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ ایس پی رورل صلاح الدین کنڈی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کاٹلنگ گل شید خان کو ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی بازیابی کا حکم دیا۔
پولیس نے جدید سائنسی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے گودام کے چوکیدار آصف ولد سالم شاہ کو شاملِ تفتیش کیا، جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ یہ چوری اُس نے اپنے بھائیوں فواد، رفیق، شفیق اور عارف کے ساتھ مل کر کی تھی۔
ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے 1 کروڑ 3 لاکھ روپے نقدی، 15 بوری چاول، بھاری مقدار میں گھی اور دیگر مسروقہ مال کے ساتھ 2 کلاشنکوف اور 1 بندوق بھی برآمد کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے، اور مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
ترجمان مردان پولیس
ایک تبصرہ شائع کریں