سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر سے صحت و صفائی کے مسائل میں کمی آئے گی،ڈبلیو ایس ایس سی ایم چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد خان


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان) ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد خان نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مردان میں جاری سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور کمپنی کے لئے بننے والے دفتر کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں اعلیٰ معیار کے میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اسے مقررہ وقت میں مکمل کریں۔

اس موقع پر سی آئی یو مردان کے چیف انجنیئر عمران زمان نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہدخان کو منصوبے پراب تک کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔انہیں بتایا گیا کہ مردان شہر کے چھ یونین کونسلوں کے گندے پانی کو صاف کرنے کے لئے یہ منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں 82کلومیٹر سیوریج نیٹ ورک بنائی جائے گی جس میں 20کلومیٹر نیٹ ورک کو مکمل کر دیا گیا ہے اور باقی پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایس ٹی پی میں چار ہزار تین سو مین ہولز بنائے جائیں گے جبکہ تیرہ ہزار سے زائد کنکشن دیے جائیں گے۔یہ پلانٹ سترہ ایکڑ اراضی پر بنائی جا رہی ہے اور اس میں روزانہ کی بنیاد پر چھ ملین گیلن گندے پانی کو ایکٹیویٹڈ سلیج پروسزکے تحت صاف کیا جائے گا۔

 شہریوں کی شکایات کے لئے جی آر ایم بنایا گیا ہے اورشہری جو بھی شکایت کرتے ہیں تو اسے فوری طور پر حل کیا جاتا ہے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد خان نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر سے صحت و صفائی کے مسائل میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا سیٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت مردان میں جاری منصوبوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے پلانٹ کو سولرائزیشن پر چلانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔



0/Post a Comment/Comments