فانساکے زیر اہتمام محفوظ اور موثر طریقے سے صفائی کی خدمات کو بڑھانے کے حوالے سیشن کا انعقاد

 


مردان( دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)مردان کی سی بی اوز اور سول سوسائٹی کی تنظیمیں رائزنگ فار رائٹس پروجیکٹ کے تحت، فریش واٹر ایکشن نیٹ ورک ساؤتھ ایشیا  کی قیادت میں متحد، کمیونٹیز میں پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت  خدمات کے بہتر انتظام اور فنڈنگ میں اضافے کی فوری ضرورت پر زور،اس حوالے سے ٹی ایم اے ہال مردان میں  فریش واٹر ایکشن نیٹ ورک ساؤتھ ایشیاء کے زیر اہتمام  ایک سیشن کا انعقاد ہوا۔

 جس میں تحصیل مردان کے مختلف نائیبر ہوڈ کونسلوں کے چئیر مینوں نے شرکت کی اورفانسا کی طرف سے تیار کردہ پریزنٹیشن سیشن میں خصوصی دلچسپی لی،شرکاء نے شہر کی مختلف یونین کونسلوں کے اندر صفائی کی خدمات کے محفوظ انتظام کے لیے مقامی وسائل کو متحرک کرنے  پر تبادلہ خیال کیا۔ 

سیشن  میں صفائی کے موثر انتظام کی اہم ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔ سیشن تین ورکنگ گروپس پر مشتمل تھا، جن میں سے ہر ایک کلیدی شعبوں پر توجہ مرکوز کء،  سی بی اوز اور سول سوسائٹی نے اپنی کمیونٹیز کے لیے مخصوص سیف منجیمنٹ سنٹیشن سروسز کی ضروریات کا مسودہ تیار کیا ہے۔ 

ان ضروریات کو سابق مقامی حکومتی نمائندوں کی قیمتی بصیرت کے ساتھ پیش کیا گیا، جنہوں نے ان کی اہمیت پر زور دیا۔ آئندہ بجٹ کے سالانہ ترقیاتی منصوبے میں غور کے لیے سفارشات متعلقہ کونسلوں کو پیش کی جائیں گی۔''صفائی کی خدمات کا محفوظ انتظام کے بارے میں  تشویش ہے، اور یہ ضروری ہے کہ ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے تعاون کریں۔ فنانسا کے نمائندے نے کہا کہ اجلاس  تمام شرکاء کی جانب سے ان ترجیحات کو حل کرنے اور مردان شہر میں واش سروسز کے لیے فنڈز میں اضافے  کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کے پختہ عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ یہ اقدام پائیدار ترقی کے اہداف (SDG-6) کے ساتھ منسلک ہے، جو سب کے لیے جامع صفائی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

0/Post a Comment/Comments