انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی پیر کو آخری تاریخ ہے جبکہ ویب سائٹ تک رسائی اور ایف بی ارکےناقص سسٹم کی وجہ سےتاجران ذہنی کوفت میں مبتلا،ظاہرشاہ

 



مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،)مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور مرکزی تنظیم تاجران صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی پیر کو آخری تاریخ ہے جبکہ ویب سائٹ تک رسائی اور

ایف بی ارکےناقص سسٹم کی وجہ سےتاجران ٹیکس گزاروں کو ٹیکس گوشواروں میں مشکلات کا سامنا ہیں ،واضح رہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا ہوا ہے، 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تخت بھائی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر  تنظیم تاجران  تخت بھائی کے صدر حاجی طارق خان جنرل سیکرٹری وہاب یوسفی مینا بازار کے صدر محسن خان ودیگر موجود تھے، 

مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ومرکزی تنظیم تاجران نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

ظاہرشاہ کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ملک کی معیشت کے استحکام کےلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔حکومت  کو چاہئے کہ وہ تاجربرادری اور عوام کو ریلیف دے، 




0/Post a Comment/Comments