مردان (دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان) واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی مردان کے مختلف شعبہ جات میں تعینات ہونے والے سات خواتین انٹرنیز میں لیپ ٹاپ تقسیم کر دیے گئے۔اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈبلیو ایس ایس یس سی ایم بورڈ کے چیئرمین انجنیئر عادل نواز اور کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد خان تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجنیئر عادل نواز اور شاہد خان نے کہاکہ مردان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ایس ٹی پی پر کام جاری ہے جبکہ لینڈ فل سائٹ پر بھی جلد کام کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہاکہ اے ڈی بی کے جینڈر کامپونینٹ کے تحت اس وقت ڈبلیو ایس ایس ایم کے مختلف شعبوں میں 12انٹرنیز کام کررہی ہے جس کا مقصد خواتین کو بااختیا ر بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں میونسپل سروسز میں عملی تربیت دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے طلبہ کو واٹر اینڈ سینی ٹیشن کے شعبوں میں سکالر شپ بھی دیے جارہے ہیں جبکہ شہریوں کی آگاہی کے لئے بھی بہت جلد پروگراموں کا آغاز کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ مردان شہر کے38نائبر ڈہوڈ کونسلوں میں سے28کونسلوں میں واش نیٹ ورک بنائے گئے ہیں جبکہ دیگر پر کام جاری ہے جس کا مقصد علاقے کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والوں کو ایک فلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے تاکہ شہریوں کو یہ آگاہی دی جائے کہ کوڑا کرکٹ کو صرف مختص مقامات پر پھینکیں اور صاف پانی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت مردان شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو صفائی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے جس کا بنیادی وجہ فنڈز کی عدم دستیابی ہے اور اس مسئلے کے حل کے لئے صوبائی حکومت سے رابطہ ہو گیا ہے اور بہت جلد کمپنی کو فنڈز ریلیز کر دیے جائیں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں