بنک روڈ شاہین مارکیٹ کے قریب فائرنگ، 75 سالہ شخص جاں بحق
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو، کرائم رپورٹ)تجارتی مراکز بنک روڈ شاہین مارکیٹ کے قریب سابقہ دشمنی کی بناء پر 75 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقتول کے داماد محمد انعام ولد رستم خان نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے سسر محمد کلیم کے ہمراہ صبح سویرے تاریخ بھگتنے کےلئے عدالت جا رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار ملزمان محمد حسین ولد محمد صالح اور ابوبکر ولد محمد حسین ساکنان کوٹ اسماعیل زئی گڑھی کپورہ نے ہم پر فائرنگ شروع کر دی جس سے محمد کلیم لگ کر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ میں بال بال بچ گیا۔تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔وجہ عناد سابق قتل مقاتلے کی دشمنی بتائی جا رہی ہے
ایک تبصرہ شائع کریں