ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر علی خان نے کمشنر مردان ڈویژن محمد جاوید مروت سے ملاقات

 


ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر علی خان کی کمشنر مردان 
ڈویژن محمد جاوید مروت سے ملاقات

مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار 
خان) ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (آر بی اے) مردان ریجن کے صدر ڈاکٹر علی خان نے کمشنر مردان ڈویژن محمد جاوید مروت سے  انکی دفتر میں ملاقات کی اور ان کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی  اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ 
کمشنر مردان ڈویژن کو ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (آر بی اے) مردان  کی مختلف شعبوں میں خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔

ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر علی خان نے کہا کہ عنقریب  ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن مردان کی تمام کابینہ کمشنر مردان ڈویژن محمد جاوید مروت سے تفصیلی ملاقات کریگی اور ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن  کو درپیش مسائل سے آگاہ کریگی




0/Post a Comment/Comments