ہماری نئی نسل بے پناہ صلاحیتوں کی حامل ہے تاہم ان کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے ان کی رہنمائی اور ان سے نتیجہ خیز مکالمے کی ضرورت ہے۔کمشنر مردان جاوید مروت

 


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)کمشنر مردان ڈویژن جاوید مروت نے کہا ہے کہ طلبہ میں تنقیدی سوچ پروان چڑھانا اور ان کو مثبت ڈائیلاگ کی طرف راغب کرنا ان کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔تعلیمی اداروں کو نئی نسل کی کردار سازی پر توجہ دینی چاہیے۔ 


 وہ روٹس ملینیم ماربل آرچ کیمپس مردان میں سٹوڈنٹس کونسل کی حلف برداری کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے ڈپٹی کمشنر مردان میاں بہزاد عادل اور سکول کی پرنسپل صوبیہ سیف اللہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ٹو کمشنر سارا تواب اور ادارے کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ 


مہمان خصوصی نے مختلف سوسائٹیز کے عہدیداروں میں سیش بھی تقسیم کیے جبکہ سکول پرنسپل نے ادارے کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور سٹوڈنٹس کونسل کے عہدیداروں سے حلف لیا۔


 کمشنر مردان نے اس موقع پر طلبہ واساتذہ  سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری نئی نسل بے پناہ صلاحیتوں کی حامل ہے تاہم ان کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے ان کی رہنمائی اور ان سے نتیجہ خیز مکالمے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل پر اپنی رائے تھوپنے سے گریز کرتے ہوئے ان کی کو خود آگے بڑھنے کا موقع دینا چاہیے۔ 


جاوید مروت نے سکول کے مختلف کلاسز، لائبریری اور کانفرنس روم کا معائنہ کیا۔ طلبہ طالبات اور اساتذہ سے بات چیت کی اور سکول کے تعلیمی معیار کو سراہا۔ آخر میں سکول کی پرنسپل نے کمشنر مردان اور دیگر مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔



0/Post a Comment/Comments