مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد خان نے کہاہے کہ کمپنی کے ریونیو کو بڑھانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر کوالٹی ٹسٹ کئے جارہے ہیں جبکہ پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے سی ایل سی اور دیگر ٹیموں نے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو بل نادہندگان کے خلاف موثر آپریشن شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیو میں اضافے اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں جنرل منیجر انجنیئر محمد خلیل اکبر،سی ایف او نوید اختر،ڈپٹی منیجرز راحت اللہ،محمد سہیل، بلنگ افسر امجد بخاری اور میڈیا آفیسر جنید یوسفزئی بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہر کے دس یونین کونسلوں میں 1374صارفین کو پانی کے بلوں کی مد میں ایک کروڑ37لاکھ72ہزار روپے کے بقایا جات ہے جس میں سب سے زیادہ نادہند گان یونین کونسل ہوتی میں 548 اور انکے ذمے 57 لاکھ62ہزار،بکٹ گنج میں 201 صارفین کے ذمے 18لاکھ17ہزار،باڑی چم کے128صارفین کے ذمے 12لاکھ 96ہزار،ڈاگئی کے127 صارفین 12لاکھ48ہزار،مردان خاص کے126کے ذمے12لاکھ23ہزار،مسلم آباد کے 113 کے ذمے 10لاکھ81 ہزار،بغدادہ کے60 صارفین کے ذمے5لاکھ78ہزار،کسکورونہ کے42کے ذمے4لاکھ69ہزار،بجلی گھر کے22 کے ذمے 2لاکھ 32ہزاراورباغ ارم میں 7صارفین کے ذمے 61ہزار روپے واجب الادا ہے۔
اجلاس سے اپنے خطاب میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہد خان نے بل نہ جمع کرنے والوں کے خلاف ریکوری آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تما م سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کرریکوری مہم کو کامیاب بنائیں۔
انہوں نے واٹر سپلائی سٹاف کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ نالیوں سے پانی کے پائپ لائن کو ہٹانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت اٹھائیں اور پائپ لیکج کے خاتمے کے لئے بھی عملی اقدامات کریں تاکہ شہریوں کو پاک صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کو بھی چاہیئے کہ اپنا دینی،اخلاقی اور قومی فریضہ کو ادا کر کے پانی کے بل جمع کریں تاکہ خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری آئیں۔
انہوں نے نادہندگان کو نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے پانی چوری کی روک تھام کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانی چوری کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں