مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،رفاق باچہ)مردان میں سکولز طالبات کی سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ثمینہ غنی نے فیتہ کاٹ کر سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کردیا۔
افتتاحی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول طورو میں منعقد ہوا تقریب میں طالبات نے مہمان خصوصی ثمینہ غنی کو سلامی مختلف ڈبیلوز نعت خوانی ملی نغمے پیش کی جس پر حاضرین نے خواب داد دی فیسٹول میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نے بینڈ بجانے کا شاندار مظاہرہ کیا سپورٹس گالا میں کرکٹ۔ فٹ بال۔ والی بال بیٹ مینٹل۔ روایاتی کھیلوں میں مقابلے ہونگے گیمز میں ضلع مردان کے 120سے زائد اسکولز کی طالبات کھلاڑی حصہ لینگے یہ سپورٹس گالا 22اکتوبر سے 16نومبر تک جاری رہے گا۔
افتتاحی تقریب میں میڈام عافیہ ۔ سپورٹس جنرل سکریٹری میڈام دانش جائنٹ سکیرٹری عائشہ رحمان ۔نگہت سیما نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر ڈی ای او ثمینہ غنی کا کہنا تھا کہ بچوں کی ذہنی نشوونما کے ساتھ جسمانی نشوونما ضروری ہے انکی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اس مواقع ضروری ہے ایک اچھی بیٹی اچھی ماں اچھی بیوی بناکر معاشرے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی میڈام عافیہ کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی شاگردوں سے خوب محنت کرکے تاکہ آنے والے نسل روشن مستقبل کے لیے سود مند ثابت ہوسکے اور مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں
ایک تبصرہ شائع کریں