سی ایس ایس کی تیاری میں زیادہ سٹڈی کی بجائے سمارٹ سٹڈی کی ضرورت ہوتی ہے،سیکرٹری ٹو کمشنر مردان سارا طہاب

 


مردان (دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)عبدالولی خان یونیورسٹی(اے ڈبلیو کے یو ایم) مردان میں سی ایس ایس اور پی ایم ایس کے امتحانی تیاری کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹ آف  سی ڈی سی کے زیر اہتمام  سیمینار منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ٹو کمشنر مردان سارا طہاب اور حنا گل تحصیلدار مردان نے طلباء وطالبات کی کثیر تعداد سے خطاب کیا اور اپنے تاثرات پیش کی۔ 

اس موقع پر ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر طارق محمود ڈاکٹر شاہ حسین ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر ماروخ شاکر ڈاکٹر علی خان اورک بھی موجود تھے۔


سیکرٹری ٹو کمشنر مردان سارا طہاب اور حنا گل تحصیلدار مردان و دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا سی ایس ایس کی تیاری میں زیادہ سٹڈی کی بجائے سمارٹ سٹڈی کی ضرورت ہوتی ہے ریسرچ پیپرز پڑھنے بے حد ضروری ہوتے ہیں اس لیے کہ کتابیں تو بازار سے ہر کوئی خرید کر پڑھتا ہے۔ یہ ایک مقابلے کا امتحان ہے اور آپ اس کو پاس تب ہی کر سکتے ہیں جب آپ نے اچھی ریکمنڈڈ بکس کی ریڈنگ کی ہو گی اور مختلف آرٹیکلز اور ریسرچ پیپرز سے اپنی تیاری کو دوسروں سے منفرد بنایا ہوگا۔ یہی کوالٹی انفرادیت آپ کو ٹاپ لسٹ میں کھڑا کرے گی۔ سی ایس ایس امتحان کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بحث کے بعد اخر میں طلباء و طالبات کے سوالات کے جوابات دیے



0/Post a Comment/Comments