پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے پرو وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو) پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ عبدالولی خان یونیورسٹی(اے ڈبلیو کے یو ایم) مردان کے پرو وائس چانسلر تعینات کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے پرو وائس چانسلر تعینات ہوئی یاد رہے کہ پروفسیر ڈاکٹر ظاہر شاہ قائداعظم یونیورسٹی سے پولیٹکل سائنس اور پاک سٹڈی میں ماسٹر کی ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں
ابتداء میں مردان کے پوسٹ گریجویٹ کالج میں پولیٹکل سائنس کے لیکچرر تعینات ہوئے جب عبدالولی خان یونیورسٹی قائم ہوئی تو بطور لیکچرر یہاں خدمات انجام دینا شروع کیں پروفسیر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے 2016 “سول ملٹری ریلیشن” میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے آج کل عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ سوشل سائنسئر کے ڈین ہیں.صوبائی حکومت خیبر پختو نخوانے ان کے بطور پرو وائس چانسلر جامعہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے بطور تعیناتی کردی ہے ان کی تعیناتی سے جامعہ عبدالولی خان یونیورسٹی ایک نئے دور میں داخل ہوگئی
ایک تبصرہ شائع کریں