مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)اقرأ سکول اینڈ کالج کاٹلنگ روڈ مردان میں سالانہ سپورٹس گالا کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی طارق محمود آریانی اور اسسٹنٹ کمشنر مردان شگفتہ سرور صاحبہ، چیف ایڈیٹر مردان پوسٹ ہدایت الرحمان ہوتی،ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت محمد آیاز خان، ڈائریکٹر اسلام الدین، پرنسپل اقرأ گڑھی کپورہ عمران علی خان، پرنسپل اقرأ کینال روڈ مردان خالد ارشد، اور بابائے سپورٹس مردان علی گوھر لالہ جی اور دیگر معززین علاقہ نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی طارق محمود آریانی نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی حاصل ہوئی کہ میرے حلقے میں محترم سید ندیم شاہ صاحب پرنسپل اقرأ سکول اینڈ کالج کاٹلنگ روڈ مردان تعلیم و تربیت کی اتنی بڑی اور خوبصورت دُنیا چلا رہے ہیں۔ اُنھوں نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صد ہزار شکر کہ یہ ادارہ ہر لحاظ سے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انھوں نے سپورٹس کے حوالہ سے کہا کہ کھیل اور کھیل کے میدان بچوں کا بنیادی حق ہے۔ ہم اس حق کے لئے کوشاں رہنگے۔ ہم ہر لحاظ سے اس کی سرپرستی کرینگے۔
تقریب سے میڈم شگفتہ سرور صاحبہ، ڈائریکٹر اسلام الدین، پرنسپل عمران علی، پرنسپل خالد ارشد، علی گوھر لالہ جی نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں ادارے کے پرنسپل سید ندیم شاہ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اقرأ سکول اینڈ کالج کاٹلنگ روڈ مردان کا یہ وژن ہے کہ ہم معیاری تعلیم، اخلاقی تربیت، مثالی نظم و ضبط اور ہم نصابی سر گرمیوں کے حوالے سے ہر محاذ پر کوشاں رہنگے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ ہمیشہ طلبا کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کوشاں رہےگا اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ایسے پروگراموں کا انعقاد جاری رکھے گا۔ اس تقریب میں مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے جن میں طلبا و طالبات نے جوش و خروش سے شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ یہ کھیل ایک ہفتے تک جاری رہیں گے، اس موقع پر مین ٹرافی کی شاندار تقریب رونمائی بھی کی گئی۔
ایک تبصرہ شائع کریں