مسجد اقصیٰ ہمارا قبلہ اوّل ہے۔ یہ تمام امت مسلمہ کے لئے ریڈ لائن ہے۔اقراء سکول کاٹلنگ روڈ کے زیر اہتمام مارچ سے خطاب، ممبر صوبائی اسمبلی طارق محمد آریانی،پرنسپل ندیم شاہ

 


مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان ) اقرأ سکول اینڈ کالج کاٹلنگ روڈ مردان کی انتظامیہ اور سینئر طلبہ نے ‘‘ یوم یکجہتی فلسطین ’’ کے حوالے سے اقصیٰ مارچ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں معززین علاقہ اور علاقے کے تمام سیاسی قیادت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ 

مارچ اقرأ سکول اینڈ کالج کاٹلنگ روڈ مردان سے شروع ہوا اور کاٹلنگ چوک میں اختتام پزیر ہوا۔ مارچ کی قیادت ایم پی اے طارق محمود آریانی ، اے این پی کے ضلعی رہنما محمد آیاز خان، جے یو آئی کے مولانامحمد آیاز ، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکٹری سہیل احمد بابر ، پیپلزز پارٹی کے شیرزادہ خان ، اقرأ کے ڈائر یکٹر اسلام الدین اور پرنسپل سید ندیم شاہ نے کی۔

مارچ میں کالج کے سینئر طلبہ اور اہل علاقہ نے بھر پور شرکت کی۔ مارچ لبیک یا اقصیٰ، لبیک یا غزا کے نعروں میں کاٹلنگ چوک پہنچا۔

شرکاء سے نے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے طارق محمود آریانی، اقرأ سکول اینڈ کالج کے ڈائریکٹر اسلام الدین اور پرنسپل سید ندیم شاہ و دیگر نے
کہا کہ مسجد اقصیٰ ہمارا قبلہ اوّل ہے۔ یہ تمام امت مسلمہ کے لئے ریڈ لائن ہے۔ مسجد اقصیٰ کی حفاظت ہم خون کے آخری قطرے تک کر ینگے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ اگر اسلامی بم جسے ہم ایٹم بم کہتے ہیں ہمارے قبلہ اول کی حفاظت نہیں کر سکتا تو ہمیں ایسے ایٹم بم کی کوئی ضرورت نہیں۔ مارچ سے اے این پی کے ضلعی رہنما محمد آیاز خان ، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکٹری سہیل احمد بابر، پیپلزز پارٹی کے شیرزادہ خان ، سکول پرنسپل سید ندیم شاہ اور خالد ارشد نے بھی خطاب کیا۔

 مقررین نے غزا ، فلسطین اور لبنان میں انسانی نسل کشی کو تمام امت مسلمہ کے لئے بے حسی اور انسانیت کے نام نہاد چیمپئن کے لئے لمحہ فکریہ قرار دیا۔




0/Post a Comment/Comments