زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام 150یتیم و لاچار بچوں میں ونٹر پیکج تقسیم 




مردان( دی نیوز پوائنٹ اردو،عبداللہ شاہ بغدادی)غیر سر کاری تنظیم زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے زیر اہتمام150 یتیم و لاچار بچوں کیلئے ونٹر پیکج کی تقسیم کے سلسلے میں  گورنمنٹ پوسٹ گریجوٹ کالج مردان میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، 

تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر خپل کور فاونڈیشن محمد علی تھے جبکہ صدارات  ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر جمال شاہ مہمند نے انجام دی،تقریب میں پختونخوا قومی جرگہ مردان کے چیئرمین شیر شاہ ہوتی،سالارزئی قومی اتحاد مردان کے صدر حمید اللہ سالارزئی،وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مردان کی صدر عقیلہ سنبل،جائیداد ڈاٹ کام سی او او عمیر خان اتوزئی،خاتون سوشل ورکر ریحانہ شکیل،سیف اللہ، حسن حساس، فیاض الاسلام،محمد جاوید یوسفزئی،سجاد خان،خاتون شاعرہ مریم اعوان،ارم اعوان اور فضل شاہ  نے بھی شرکت کی۔
زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد پرویز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت ہم سب کی ذمہ داری ہے، ہمارا عہد ہے کہ خون کے آخری قطرے تک یتیم و لاچار بچوں کی کفالت کا فرض ادا کرتے رہیں گے۔ 

ڈائریکٹر خپل کور فاونڈیشن محمد علی،  ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر جمال شاہ مہمند، پختونخوا قومی جرگہ مردان  کے چیئرمین شیر شاہ ہوتی،وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مردان کی صدر عقیلہ سنبل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اگر ہم نے منزل تک پہنچنے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں تو ان یتیم و لاچار بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
 انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ انسانیت کے خدمت کے اس عظیم کام میں وہ زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کی دل کھول کر مدد کریں۔ پختونخوا قومی جرگہ مردان کے چیئرمین شیر شاہ ہوتی نے زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کو سراہا اور اپنی طرف سے انسانیت کی خدمت کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

0/Post a Comment/Comments