مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا۔
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،کرائم نیوز )مردان کے علاقے ایراب غاڑہ نور من خیل میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔مقتول کے بھائی صدام حسین ولد یوسف خان سکنہ محلہ نورمن خیل نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے میکینک کے کام میں مصروف تھا کہ اس دوران موبائل پر اطلاع ملی کہ آپ کا بھائی آصف ولد یوسف خان اور پڑوسن مسماہ (ع) زوجہ اکبر پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے جب بھی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا تو وہاں ہمارے بھائی مقتول آصف اور مقتولہ مسماہ (ع) پوسٹ مارٹم روم میں قتل شدہ لاشیں پڑی تھی۔ وقوعہ کے روز نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے گھر کے اندر قتل کردیا گیا۔ جبکہ مقتول آصف آئس نشے کا عادی تھا اور اکثر مقتولہ کے گھر جاتا تھا مقتول آصف کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مقتولہ کے گھر کے قریب قتل کردیا گیا۔تھانہ ہوتی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں