جمناسٹک اکیڈمی کلب پیرانو پارک مردان میں"منشیات کے روک تھام سپورٹس گالا 2024" کے نام سے جمناسٹک ایونٹ کا انعقاد
مردان(دی نیوز پوائنٹ اردو،ایم وقار خان)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے پروگرام "عوامی ایجنڈا" کے تحت صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان فخر جہان، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا عبدالناصر اور ڈپٹی کمشنر مردان(ڈی سی) ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی خصوصی ہدایات پر سپورٹس آفس کے زیر اہتمام جمناسٹک اکیڈمی کلب پیرانو پارک میں"منشیات کے روک تھام سپورٹس گالا 2024" کے نام سے جمناسٹک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا
جس کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی تھے۔ ایونٹ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر(ڈی۔ایس او)ساجد خان آفریدی، سپرٹنڈنٹ سپورٹس کمپلیکس مردان نور الواحد، گوہر لالاجی، پی آر او سپورٹس کمپلیکس عدنان آفریدی اور ڈائریکٹر سپورٹس فضل حق کالج حبیب نواز سمیت سپورٹس ایسوسی ایشن کے آفیشلز اور شائقین کھیل نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایونٹ میں فضل حق کالج مردان اور جلالہ کے ٹیموں سمیت ضلع بھر سے سینکڑوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا.
مہمان خصوصی عبدالسلام آفریدی ایم پی اے نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کی فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کیونکہ جب کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو نوجوان منفی کی بجائے مثبت سرگرمیوں میں مصروف ہوں گے اور بہتر معاشرہ پروان چڑھے گا. انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ مردان میں کھیلوں کو فروغ دی جائے۔ ایونٹ کے آخر میں معزز مہمانوں نے ایونٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں